شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
فائل فوٹو۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےخارجیوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کےخاتمے کے لیے انتھک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔