پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلیے ایران کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251019-01-12
تہران (صباح نیوز)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ٹیلی فونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ایرنی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور تنازعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے، تنازعات کو روکنے اور اختلافات کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی نہ صرف
انسانی جانوں کے ضیاع باعث ہے بلکہ پورے خطے کے استحکام کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔ عراقچی نے دونوں برادر اور مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعمیری مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔ اس گفتگو میں افغانستان کے وزیر خارجہ نے تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان فوجی تنازعات پر مذاکرات اور امن کے راستے کو ترجیح دیتی ہے۔اس گفتگو میں دریائے ہرمند کے پانی کے حقوق کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ فریقین نے آبی وسائل کے انتظام اور ان کے ضیاع کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان آبی معاہدوں اور تکنیکی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور ایران کے آبی حقوق کو محفوظ بنانے اور موجودہ موسم میں آبی وسائل کے بہترین استعمال کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔بات چیت کے اختتام پر فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سرحدی سلامتی کو برقرار رکھنے اور علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے مزید رابطوں اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان ممالک کے کے لئے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔