بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کمنٹری کے دوران سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ثناء میر کے ایک بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا۔

کمنٹری کے دوران ثنا میر نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ثناء میر نے اپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ معاملات کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اور کھیلوں سے وابستہ افراد پر بلا وجہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ثنا میر کا کہنا تھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایسی باتوں کی عوامی سطح پر وضاحت کرنا پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پاکستان کی ایک کھلاڑی کے آبائی شہر کے بارے میں کی گئی بات صرف اس بات کو اجاگر کرنے کے لیے تھی کہ انہوں نے ایک خاص علاقے سے آ کر کن مشکلات کا سامنا کیا اور کس طرح ایک شاندار سفر طے کیا۔

It's unfortunate how things are being blown out of proportion and people in sports are being subjected to unnecessary pressure.

It is sad that this requires an explanation at public level.

My comment about a Pakistan player's hometown was only meant to highlight the challenges… pic.twitter.com/G722fLj17C

— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) October 2, 2025

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ثناء میر کا کہنا تھا کہ بطور کمنٹیٹر ہم جب کھلاڑیوں کی کہانی بیان کرتے ہیں تو یہ بھی بتاتے ہیں کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔ میں نے آج دو دیگر کھلاڑیوں کے بارے میں بھی یہی کیا، جو دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ براہ کرم اس بات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور کمنٹیٹر جو ورلڈ فیڈ پر تبصرہ کرتے ہیں، ہمارا مقصد کھیل، ٹیموں اور کھلاڑیوں پر توجہ دینا ہوتا ہے اور ان کی محنت اور جدوجہد کی متاثر کن کہانیوں کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ میرے دل میں کسی کے لیے کوئی دشمنی یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اسکرین شاٹ بھی منسلک کر رہی ہوں جہاں سے میں تمام کھلاڑیوں کے بارے میں تحقیق کرتی ہوں، چاہے وہ پاکستان سے ہوں یا کسی اور ملک سے۔ مجھے اندازہ ہے کہ اب وہاں تبدیلی کر دی گئی ہے، لیکن میں اسی حوالے کی بات کر رہی تھی۔

واضح رہے کہ ثنا میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان رہ چکی ہیں اور اب بین الاقوامی سطح پر کمنٹری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ان کی کمنٹری کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ایشیا کپ بی سی سی آئی ثنا میر ویمن ورلڈ کپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ ویمن ورلڈ کپ کا کہنا تھا کہ کمنٹیٹر ثنا ثناء میر کے لیے

پڑھیں:

بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو دفتر میں آئیں اور مجھ سے لے جائیں، محسن نقوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، بی سی سی آئی سے معافی مانگی اور نہ ہی مانگوں گا ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ بطور صدر اے سی سی میں اسی روز ٹرافی دینے کے لیے تیار تھا اور آج بھی تیار ہوں اگر و ہ واقعی اسے چاہتے ہیں تو خوش آمدید ،آئیں اور اے سی سی کے دفتر سے مجھ سےلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں بھی سیاست کو گھسیٹ رہا ہے جو کھیل کی روح کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔

راصب خان خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ:بھارتی میڈیا نے ایک اورسیاسی تنازع کھڑا کر دیا
  • آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
  • سیاست کے کندھوں پر ایشیا کپ کا جنازہ
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • بھارت کی پھر کھیل میں سیاست، کمنٹیٹر ثنا میر کو آزاد کشمیر کے ذکر پر پینل سے ہٹانے کا مطالبہ
  • اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے
  • کھیل میں سیاست کو لانا افسوسناک ہے، اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید
  • بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو دفتر میں آئیں اور مجھ سے لے جائیں، محسن نقوی
  • بھارتی عدالت نے ڈاکٹروں کو لکھائی درست کرنے کا حکم دے دیا