ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو بآسانی 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔
کولمبو کی پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین کی 81 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔
نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث قومی ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما اور کرانتی نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ سنہ رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 247 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والی پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے بالترتیب 31 اور 23 رنز بنائے جب کہ ہرلین دیول نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان ہرمن پریت کور 19، جمیما روڈریگز 32، دیپتی شرما 25، سنہ رانا 20 اور وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سعدیہ اقبال ، فاطمہ ثنا نے 2،2 اور رامین شمیم، نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
کانگریس لیڈر نے کہا کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جسکی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبینہ طور پر پھٹکار لگائے جانے کے متعلق خبروں پر انڈین نیشنل کانگریس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایسے کسی معاہدہ کا فوری اثر آبنائے ہرمز کے پھر سے کھلنے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کے طور پر سامنے آئے گا اور ان دونوں معاملوں سے ہندوستان کے بڑے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔
جے رام رمیش اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جس کی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ خود صدر ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہو کو لے کر بے حد ناراضگی اور غصہ ظاہر کیا ہے، یہاں تک کہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کے مطابق دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی لبنان میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔
حیرانی کی بات نہیں کہ جس ایک حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے ذریعہ لبنان کو تباہ کرنے اور امریکہ-ایران معاہدے کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں پر مکمل طور سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا نام نہاد فادر لینڈ ان کے لئے ان کے اصل مدر لینڈ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔