بھارت کرکٹ کوسیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
لاہور:
ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھی بھارتی ہٹ دھرمی برقرار رہی، وہ کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا.
بھارتی کپتان ہرمن پریت کورنے سوریا کمار یادیو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کے ساتھ مصافحہ نہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کر دیا، آر پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں میچ سے پہلے سب کی نظریں ٹاس پر مرکوز تھیں مگر دلچسپی اس بات میں زیادہ تھی کہ آیا دونوں کپتان ایک دوسرے سے مصافحہ کریں گی یا نہیں.
ٹاس کے موقع پر جب بھارتی کپتان ہرمین پریت کور اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثنائمیدان میں آئیں تو فضا میں غیر معمولی سنجیدگی محسوس کی گئی، فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مگر دونوں کپتانوں کے درمیان مصافحے کا کوئی لمحہ دیکھنے کو نہ ملا.
فاطمہ ثنا کی طرف سے بات چیت کے بعدجب ہرمین پریت کی باری آئی تو دونوں نے محض ایک دوسرے کو دیکھا مگر کوئی دوستانہ اشارہ یا مصافحہ نہ ہوا، یہ منظر نیا نہیں تھا بلکہ ایشیا کپ سے شروع ہونے والی نو ہینڈ شیک کی بھارتی روایت ورلڈ کپ میں بھی برقرار رہی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گردن کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
شبمن گل محض 4 رنز بنا کر انجری کے باعث میدان چھوڑ کر گئے تھے۔ بعدازاں، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
شبمن گل انجری کا شکار ہونے کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو گردن کی انجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔
سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہوگا، جس کے لیے بھارتی اسکواڈ منگل کو روانہ ہوگیا۔
جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد مہمان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔