Daily Mumtaz:
2025-11-19@18:09:53 GMT

ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی دعوت پر بھارت کی بیٹنگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی دعوت پر بھارت کی بیٹنگ جاری

سری لنکا کے درالحکومت کولمبو میں کھیلے جانے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کی دعوت پر بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں ہرمن پریت کور نے ٹاس کے لیے سکہ اچھالا، فاطمہ ثنا نے ہیڈز کال کیاجو درست ثابت ہوا، یوں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں کپتانوں کے درمیان کوئی مصافحہ نہیں ہوا، فاطمہ ثنا نے کہا کہ موسم سازگار ہے اور پچ پر معمولی نمی موجود ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عمیمہ سہیل کی جگہ صدف شمس کو شامل کیا گیا ہے۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ وہ آج اپنی منصوبہ بندی کو بہتر انداز میں عملی جامہ پہنانا چاہتی ہیں اور 250 سے کم کا ہدف حاصل کرنے کے لیے قابلِ تعاقب ہوگا۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ جب وہ آخری بار یہاں آئی تھیں تو وہ ایک اچھی ٹرائی سیریز تھی، اور اب مقصد مثبت رہنا اور معیاری کرکٹ کھیلنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں باامر مجبوری ایک تبدیلی کی گئی ہے کیونکہ امانجوت کی طبیعت ناساز ہے، ان کی جگہ رینوکا کو شامل کیا گیا ہے، ہرمن پریت نے کہا کہ یہ ٹیم بہت اچھی ہے اور کھلاڑیوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت آج اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے۔

پاکستان الیون:
ہائی وولٹیج میچ میں منیبہ علی، صدف شمس، صدرا امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، فاطمہ ثنا (کپتان)، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، صدرا نواز (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔

بھارت الیون:
بھارتی ٹیم سمرتی مندھانا، پراتیکا راول، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمیما روڈریگز، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، سنہ رانا، کرانتی گود، شری چرنی اور رینوکا سنگھ پر مشتمل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہرمن پریت فاطمہ ثنا میچ میں

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر، پاکستان پہلی فتح کیلیے بے قرار

پاکستان فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں پہلی فتح کے لیے بے قرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایف سی کوالیفائرز 2027 کا اہم مقابلہ آج پاکستان اور شام کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم پہلی فتح کا ذائقہ چکھنے کو بے قرار ہے۔ میچ کے دوران پاکستان ٹیم گرین کٹس پہنے گی۔

یہ مقابلہ دوپہر 2 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔

واضح رہے کہ شامی ٹیم فٹبال ورلڈکپ کوالیفائرز میچ کھیلنے کے لیے 15 نومبر کو پاکستان پہنچی تھی۔

Islamabad – The Syria National Football Team arrived in Islamabad ahead of their scheduled match in Pakistan. The team was warmly received at the airport by Pakistan Football Federation (PFF) Executive Member and Match Chief Security Officer, Arif Shahzad Jadoon. pic.twitter.com/zGUTTW4ovV

— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 15, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری
  • امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری
  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ؛ پاکستان، آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • شزہ فاطمہ کا دورہ‘ پاکستان ملائیشیا آئی ٹی برآمدات کے مزید فروغ کا اعادہ
  • فیفا ورلڈکپ: شام نے پاکستان کو کوالیفائر میں پانچ صفر سے شکست دیدی
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • فیفا ورلڈکپ کوالیفائر، پاکستان پہلی فتح کیلیے بے قرار
  • ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ دیتا ہے، شزا فاطمہ
  • مایوسی ہوئی بار بار ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے، سری لنکن کوچ