سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست میں محفوظ ہیں، دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : دفترِ خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے پاکستانی شہریوں، بالخصوص سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی واپسی سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ تمام گرفتار پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے تصدیق حاصل کی ہے کہ مشتاق احمد خان اس وقت اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں محفوظ ہیں، مقامی قانونی طریقہ کار کے تحت انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جیسے ہی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے، ان کی واپسی کے اقدامات فوری بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اسرائیلی تحویل میں موجود اپنے شہریوں کی تحفظ، قانونی معاونت اور جلد رہائی کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کر رہی ہے۔
ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کسی بھی پاکستانی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بیرونِ ملک مقیم تمام شہریوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے پرعزم ہے، وزارتِ خارجہ اس سے قبل بھی اُن پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے مؤثر اقدامات کر چکی ہے جنہوں نے پہلے مرحلے میں صمود فلوٹیلاسے علیحدگی اختیار کی تھی۔
ترجمان نے ان ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی بازیابی اور واپسی میں عملی تعاون فراہم کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ چند دنوں میں وطن واپسی کا عمل مکمل ہو جائے گا، اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی مشن گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء کو گرفتار کرنا بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اس اقدام کی سخت مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ تمام گرفتار شہریوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانی شہریوں شہریوں کی
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے تاکہ غیرقانونی طور پر قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد قابض اسرائیلی افواج کی تحویل میں ہیں، تاہم وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا
مزید بتایا گیا کہ مقامی قانونی تقاضوں کے تحت سینیٹر مشتاق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جیسے ہی ان کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے، ان کی وطن واپسی کو فوری بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا۔
وزارتِ خارجہ اس سے قبل اُن افراد کی واپسی بھی یقینی بنا چکی ہے جو پہلے جہاز سے اتر گئے تھے۔ اس سلسلے میں ہم ان برادر ممالک کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی واپسی میں تعاون فراہم کیا۔
پاکستانی حکومت اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور توقع ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل صمود فلوٹیلا غزہ فلسطین