data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو : آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت  نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم 50ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف پہلی بار آل آؤٹ ہوئی ہے۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والی پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے بالترتیب 31 اور 23 رنز بنائے جب کہ ہرلین دیول نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان ہرمن پریت کور 19، جمیما روڈریگز 32، دیپتی شرما 25، سنہ رانا 20 اور وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سعدیہ اقبال ، فاطمہ ثنا نے 2،2 اور رامین شمیم، نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات جاری رکھے، ٹاس کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے مصافحہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، میچ کے دوران بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ختم کر دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیم کی

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو میں مدمقابل ہوں گی، میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔

کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ختم کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی دعوت پر بھارت کی بیٹنگ جاری
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بھارتی کپتان کا مصافحے سے انکار
  • ویمنز ورلڈکپ: سیاست کے بعد پاک بھارت میچ بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ
  • ویمنز ورلڈکپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی
  • ویمنز ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
  • آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
  • ویمنز ورلڈکپ: آئی سی سی نے پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات پر پابندی لگا دی