ایشیا کپ کی سیاست ویمنز ورلڈ کپ میں بھی، کیا بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستانی کرکٹ حلقوں میں بھارت کے حالیہ سیاسی رویے پر سخت ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں واضح ہوا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا، جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اب عالمی کرکٹ کی ایک اور اہم تقریب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے حوالے سے بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سیاسی اور غیر کھیلوں والا رویہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے
بوریا مجمدار کے مطابق ویمن ورلڈ کپ میں صرف کھلاڑیوں کی جنس تبدیل ہو گی، مگر سیاسی کشیدگی اور غیر پیشہ ورانہ حرکات وہی دہرائی جائیں گی، خاص طور پر پاک بھارت میچ کے موقع پر کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
The India-Pakistan game in Colombo will not be another cricket match.
— Boria Majumdar (@BoriaMajumdar) October 1, 2025
بھارتی ٹیم کے اس سیاسی رویے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فیضان لاکھانی نے لکھا کہ بھارتی صحافی بوریا مجمدار کے مطابق، بھارتی کرکٹرز نے جس طرح ایشیا کپ کو سیاست اور غیر کھیلوں والے رویے سے آلودہ کیا، وہی سب اب ویمنز ورلڈ کپ میں دہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام
انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی خواتین کرکٹرز بھی وہی طرزِ عمل اپناتی ہیں یعنی ہاتھ نہ ملانا، ڈرامہ کرنا اور سیاست چمکانا تو اس صورت میں پاکستانی خواتین کو کیسا ردعمل دینا چاہیے؟ کیا انہیں بھی سیاست کا جواب سیاست سے دینا چاہیے، یا ان حرکتوں کو نظرانداز کر کے خود کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے؟
According to Indian journalist Boria Majumdar, Indian cricketers plan to carry their unsportsmanlike politics into the Women’s World Cup, just as they polluted the Asia Cup.
If Indian women repeat what their men did – no handshakes, drama & politics – how should Pakistan women… pic.twitter.com/WchNBqkGXn
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 1, 2025
صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں انڈیا کے ساتھ اسی جیسا سلوک کرنا چاہیے جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ ہمیں میچ جیتنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کرکٹ ٹیم محسن نقوی ویمن ورلڈ کپ 2025ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کرکٹ ٹیم محسن نقوی ویمن ورلڈ کپ 2025 ویمن ورلڈ کپ ورلڈ کپ میں محسن نقوی ایشیا کپ
پڑھیں:
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے9.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے 91 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم میں محمد نعیم، یاسر خان، محمد فیق، معاذ صداقت، غازی غوری، عرفان خان (کپتان)، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان رائزنگ اسٹار اشیا کپ قطر کرکٹ