خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق امن منصوبہ یکطرفہ اور ناقابلِ عمل ہے اور یہ حماس کو اسرائیلی افواج کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور کرنے کی سازش ہے۔

ایکس پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں صیہونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے کوئی جامع میکانزم موجود نہیں، مسلم اور یورپی حکومتوں کو اس منصوبے میں بنیادی تبدیلیوں کی تجویز دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کی تشکیل اور اس کے عملدرآمد کا پلیٹ فارم امریکا کے بجائے اقوامِ متحدہ ہونا چاہیے، جنگ بندی غیر مشروط ہونی چاہیے اور دونوں اطراف کے تمام قیدی رہا کیے جائیں، اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا چاہیے اور اسرائیل و حماس ایک دوسرے پر حملے فوراً بند کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان بفر زون میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے (مسلم ممالک کے فوجی) تعینات کیے جائیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ تعمیر کے اخراجات کو جرمانے کی صورت میں اسرائیل سے اقوامِ متحدہ کے ذریعے وصول کیا جانا چاہیے اور اسرائیل کو بطور دہشت گرد ریاست اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے کرنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

آخر میں انہوں نے زور دیا کہ فریقین کے درمیان غیر جانبدار ثالثوں کی موجودگی میں جامع مذاکرات کیے جائیں تاکہ پائیدار امن اور ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔

خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا کہ اگر مسلم حکمران متحد ہوکر فلسطینی عوام کے لیے انصاف کے تقاضہ پورا نہ کر سکے تو بچا ہوا غزہ بھی راکھ بن سکتا ہے اور اس سب کا حساب اللہ تعالیٰ کے سامنے دینا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Khwaja saad rafiq trump gaza plan ٹرمپ غزہ پلان غزہ فلسطین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرمپ غزہ پلان فلسطین خواجہ سعد رفیق اور اس

پڑھیں:

پاکستان، چین دوستی ناقابل شکست، شراکت داری نئے سنگ میل تک لے جائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پرچین کی قیادت اور برادر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک دن پر میں چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے، صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز اور مثالی قیادت میں چین نے ترقی و خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، یہ رشتہ باہمی اعتماد، قربانی اور اخلاص پر مبنی ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ میرا حالیہ دورہ چین انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا۔ دورہ چین پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلق کے ضمن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بی ٹو بی کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں جیسے تاریخی سنگ میل عبور کئے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ہمارا چین کے ساتھ انتہائی اہم مشترکہ معاشی منصوبہ ہے جو کہ اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ دونوں ممالک اپنی دوستی اور شراکت داری کو نئے سنگِ میل تک لے کر جائیں گے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کی آزمودہ دوستی مزیدمضبوط ہورہی ہے۔ صدرشی جن پنگ کی قیادت چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے گئی،پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کا حامی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چین کے 76ویں قومی دن پر تہینیتی پیغام میں کیا ۔ صدر مملکت نے چینی صدر اور عوام کی خوشحالی اور کامیابیوں کیلئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔صد رزرداری نے مزیدکہا چین کی ترقی،اتحاد اوراختراع کا شاندارسفرقابل فخرہے،میرے حالیہ دوروں سے روابط کے فروغ اورتعاون کے عزم کو تقویت ملی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے، چین کی معاشی، سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی کامیابیاں خطے کے لئے ترقی و استحکام کا باعث ہیں ،سی پیک جیسے عظیم منصوبے پاک چین عظیم شراکت داری کی روشن مثال ہیں۔ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں، سمندر کی گہرائیاں اور قراقرم کی سنگلاخ راہیں پاک چین لازوال دوستی کی گواہ ہیں، چین نے ہر بحران، علاقائی تنا یا داخلی چیلنج میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کے ردعمل کے بعد اسرائیل نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ فوری روک دیا
  • سیلاب سے 2لاکھ گھر متاثر ہوئے‘ عالمی برادری مدد کرے: حافظ عبدالکریم
  • حماس کا امریکی جنگ بندی منصوبہ مسترد کرنے کا عندیہ
  • اسرائیل ناجائز ریاست ہے پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا، حاجی حنیف طیب
  •  غزہ امن منصوبہ ،فلسطینی مزاحمت کی ‘‘ہتھیار ڈالنے’’ کی دستاویز!
  • جماعت اسلامی‘ جے یو آئی‘ مرکزی مسلم لیگ کا آج اسرائیل کیخلاف احتجاج کا اعلان 
  • حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد امیر قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ: وائٹ ہاؤس
  • غزہ جنگ بندی منصوبہ، امیر قطر شیخ تمیم کا امریکی صدر کو فون
  • پاکستان، چین دوستی ناقابل شکست، شراکت داری نئے سنگ میل تک لے جائیں گے: وزیراعظم
  • ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ، امن کا وعدہ یا اسرائیل کی جیت؟