ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس) پاکستان سے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے کروڑو روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چئیرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔
دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے ، ایشیا کپ ملٹی نیشنل
ٹورنامنٹ ہے، ہم پاکستان سے باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے جنگ میں 6 صفر کی شکست کو خیالاتی چیز قرار دیتے ہوئے کہا 3 صفر کا نتیجہ سب کے سامنے ہے جو انڈیا کے حق میں رہا، تلک آپریشن کے بعد فائنل کے موقع پر جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا۔
دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چئیرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی حکومت پاکستان کے مرکزی لیڈر ہیں، وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز انڈیا کو واپس کیے جائیں گے۔سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کو کھیل کے میدان میں ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام کرنے کی اجازت دے دی جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔