باجوڑ:ایم این اےمبارک زیب کےگھرپردستی بم حملہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باجوڑ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں لیگی رہنما اورایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔
پولیس ذرئع کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینکا، دھماکے سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔
واضح رہے مبارک زیب خان نے اگست 2024 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، ا ±نہوں نے 2024ءکے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے8 باجوڑ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-15
لندن (صباح نیوز)دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہوگئی ہیں۔بدھ کو عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 62ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی جبکہ امریکی تیل (WTI) کی قیمت بھی 58 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ یہ دونوں قیمتیں پچھلے پانچ مہینے کی سب سے کم سطح پر ہیں۔عالمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں دنیا میں روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل تیل ضرورت سے زیادہ تیار ہوگا، کیونکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک پیداوار بڑھا رہے ہیں، لیکن لوگ اور کمپنیاں اتنا تیل خرید نہیں رہیں۔ اس اضافی تیل کو زیادہ سپلائی یا تیل کی بھرمار کہا جاتا ہے، جو قیمتوں کو نیچے لے آتی ہے۔