وزیراعظم کے معاون خصوصی کےگھر پر بم حملہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سٹی42: اڈیالہ جیل سے عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حکومت کے پہلے ہی دن وفاقی حکومت کے وزیر کے گھر پر بم سے حملہ ہو گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس سنگین واقعہ کا نوٹس لینے کی بجائے صنم جاوید کے کئی روز پہلے پراسرار مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس لینا ضروری سمجھا۔
باجوڑ میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا اور کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوا۔ پولیس نے اسے "نامعلوم افراد کی کارروائی" قرار دے دیا اور اس حملہ کی مناسب تحقیقات ہی نہیں کیں۔
آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
پولیس کے مطابق رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کےگھر پر نامعلوم افرادکی جانب سےکیے گئے دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق بم کے پھٹنے سےگھرکے باہرکھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
مبارک زیب کے گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب پی ٹی آئی کے کارکن ریحان زیب کے بھائی ہیں۔
گزشتہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے باجوڑ 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد حلقے میں انتخابات ملتوی کردیےگئے تھے۔
کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی
اپریل میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار مبارک زیب نے سنی اتحاد کونسل کو اپ سیٹ شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
ان کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اعزاز دیا اور اپنا معاونِ خصوصی مقرر کر دیا۔ اسلام آباد میں تو مبارک زیب کو معاونِ خصوصی کی حیثیت سے خاص اہمیت اور مقام حاصل ہے لیکن اپنے آبائی علاقہ میں ان کی حیثیت یہ ہے کہ آئے روز ان پر خطرناک حملے ہوتے ہیں اور انہیں کوئی تحفظ حاصل ہے نہ ان پر حملہ کرنے والے کبھی پکڑے جاتے ہیں۔
قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار
صنم جاوید کے مبینہ اغوا کی تفتیش کا نوٹس
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج ہی حکومت کا آغاز کیا تو انہوں نے پہلا کام یہ کیا کہ کچھ دن پہلے پشاور کی ایک سڑک سے پراسرار طور سے غائب ہو جانے والی پی ٹی آئی کی عدالتی مفرور کارکن صنم جاوید کے متعلق پولیس کی تفتیش کا نوٹس لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس کو اپنے دفتر طلب کر کے صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے کیس کی تفتیش کے متعلق فوری رپورٹ طلب کیْ
قندھار و کابل میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندستان کی قیادت ختم
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی صنم جاوید کے کا نوٹس زیب کے
پڑھیں:
9مئی واقعات، فلک جاوید کا14روزہ جسمانی ریمانڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-22
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ فلک جاوید اس سے قبل این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں تھی، تاہم لاہور پولیس نے انہیں نئے مقدمے میں گرفتاری ڈال کر عدالت میں پیش کیا۔