رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پشاور:
رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ضمنی الیکشن روک دیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن روک دیا۔
دورانِ سماعت وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عبدالاکبر چترالی کو اے ٹی سی عدالت سے سزا سنائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی لا الیکشن کمیشن خرم شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کو اگلے ہفتے تک رکھ لیں، ہم اس میں دلائل دیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن پراسس کو روک دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن روک دیا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔