اپنے ایک بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور غزہ کی مزاحمت کی حمایت میں شہید سید حسن نصر الله کے موقف کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسكری ونگ "القسام بریگیڈ" نے "حزب الله" لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر الله" کی ایک تصویر جاری کی جس پر لکھا تھا كہ غزہ کبھی نہیں بھولے گا کہ اس کے حامی کون تھے۔ اس تصویر كی وضاحت میں القسام بریگیڈ نے کہا کہ فلسطینی عوام اور غزہ کی مزاحمت کی حمایت میں شہید سید حسن نصر الله کے موقف کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران شہید مقاومت کے ایک خطاب کا حوالہ بھی دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم یہاں فلسطین، مظلوم غزہ، مغربی کنارے اور لبنانی عوام کی حفاظت کے لئے موجود ہیں۔ ہم نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں 8 اکتوبر کو ایک نیا محاذ کھولا، کیونکہ یہ جنگ پوری امت کی جنگ ہے۔ یاد رہے کہ سید حسن نصر الله 27 ستمبر 2024ء کو بیروت کے جنوبی ضاحیه میں حزب الله کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیل كے فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

ان کی شہادت پر عرب ممالک میں وسیع پیمانے پر رد عمل سامنے آیا۔ یمن، فلسطین اور لبنان کے مزاحمتی گروپوں نے انہیں امت اسلامی کے شہید کے طور پر خراج تحسین پیش کیا۔ القسام بریگیڈ نے 8 اکتوبر 2023ء کا حوالہ دیا، جب غزہ کی جنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی جنوبی لبنان کے محاذ پر حزب الله اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دن حزب الله کے دستوں نے اپنے پہلے آپریشن كا آغاز كرتے ہوئے شمالی مقبوضہ علاقوں رادار، زبدین اور روئیسات العلم میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے بارے میں حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آپریشن لبنان کی باقی زمینوں کو آزاد کرانے اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا گیا۔ حزب‌ الله کے مطابق، "شہید عماد مغنیہ" سے منسوب یونٹوں نے مقبوضہ شیبا فارمز میں تین اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور براہ راست طور پر انہیں تباہ کر دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید حسن نصر الله القسام بریگیڈ حزب الله الله کے

پڑھیں:

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 65 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • بعض ممالک غزہ کیلئے صرف مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں، انصار الله
  • غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں 10 فلسطینی شہید
  • مصر میں امن مذاکرات کا دوسر ا روز: قیدیوں کے تبادلے پر حماس اور اسرائیل میں اتفاق نہ ہو سکا
  • ہم اسلامی جمہوریہ ایران، انصار الله اور حزب‌ الله کی حمایت کے قدردان ہیں، حماس
  • اسرائیلی دہشت گردی کے دو سال مکمل، غزہ تباہ و برباد، آج بھی 38 فلسطینی شہید
  • فلسطینی مزاحمت کی 6 اسٹریٹجک کامیابیاں
  • شهیدان سید حسن نصر الله اور جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟!
  • غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 65 فلسطینی شہید
  • بھارتی کرکٹ میں ’کام کی زیادتی‘ کی بحث: محمد سراج کبھی نہیں تھکتے!