الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات نئے منظور ہونے والے قانون کے تحت کرائے گا۔
اس سے پہلے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022کے تحت انتخابات کا تحریری فیصلہ جاری ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی نے گزشتہ ہفتے لوکل گورنمنٹ بل منظور کیاتھا،نئے قانون کے تحت ہر یونین کونسل میں 9کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ۔پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں لا سکے گی۔
سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست ؛تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار
ذرائع کے مطابق جیتنے والے آزاد امیدوار تحریک انصاف کو جوائن بھی نہیں کر سکیں گے،نئے قانون کے مطابق منتخب کونسلرز کیلئے 30دن میں پارٹی شمولیت لازمی ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات کے مطابق کے تحت
پڑھیں:
کوئٹہ، علامہ آصف حسینی کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر گفتگو
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور اور کوئٹہ میں آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز کے سربراہ علامہ محمد آصف حسینی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء و سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ حاجی یونس بلوچ نے ملاقات کی۔ جس میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نور اللہ لہڑی، ملک مصلح الدین مینگل، چوہدری شبیر، شاکر محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور و آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ قومی مرکز کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے تین امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قومی مرکز کی جانب سے تاحال ان سے متعلق کسی اہم فیصلے کا اعلان نہیں ہوا ہے۔