قمبر شہدادکوٹ، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق واقعہ سجاول تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ گزشتہ رات فائرنگ کے پہلے واقعے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قمبر شہدادکوٹ میں 2 گروپوں کے درمیان دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مارے گئے افراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ سجاول تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ گزشتہ رات فائرنگ کے پہلے واقعے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گروپوں کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دوسری بار فائرنگ کے واقعے میں مزید 3 افراد مارے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سجاول تھانہ رحیم بخش کلہوڑو کو معطل کرنے کے بعد نئے ایس ایچ او علی حسن مغیری کو تعینات کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق فائرنگ کے
پڑھیں:
ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ کی سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے اور پیر کی رات شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے راستے سرحد عبور کر رہے تھے، جہاں ایرانی گارڈز نے انہیں گولی مار دی۔
ترجمان کے مطابق تمام مرنے والے صوبہ فراہ کے رہائشی تھے، جبکہ اسی گروہ کے مزید دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایران کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ایران متعدد افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیج چکا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہیں۔