Jasarat News:
2025-10-21@00:49:06 GMT

کوٹری،دادو کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوٹری(جسارت نیوز)دادو کے رہائشی افراد کا پولیس اور بااثر افراد کیخلاف احتجاج۔ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے ضیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا ۔ پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔ مظاہرین۔ دادوضلع کی تحصیل مہڑ کے گاوں جھنڈو خان گھوخانی کے رہائشی افراد صدام حسین،حاکم زادی اور ندیم چانڈیو نے کوٹری پریس کلب پر احتجاج اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل بچوں کے جھگڑے پر بااثر افراد نے گھر پر حملہ کرکے میری ضعیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا جس کیخلاف پولیس کو مقدمہ درج کرایا ہے جس میں ملزمان زاہد حسین۔مور حسین۔فدا حسین چانڈیو، اختیار چانڈیو،حبت علی چانڈیو اور نوبت چانڈیو کو نامزد کیا ہے مگر پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں سپورٹ کررہی ہے جن کو علاقہ کے بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے تشدد کرکے ضعیف والدہ کا ہاتھ بھی توڑ دیا ہے اس کے باوجود پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ ملزمان مسلسل ہم کو جان سے مارنے اور مقدمہ ختم کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد گرفتاریاں، دیگر شہروں تک دائرہ وسیع

لاہور میں حالیہ مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 681 تک جا پہنچی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے نکل کر دیگر شہروں تک پھیلایا جا چکا ہے۔ مزید افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے موبائل فون کالز، واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ بھی کر رہی ہے، اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر کئی افراد کی نشاندہی کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حسین آباد پولیس کی کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان گرفتار
  • سرگودھا: جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • تحریک لبیک کارکنان کی گرفتاریوں کا دائرہ پھیلا دیا گیا
  • میرپورخاص، 19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار
  • پنجاب،پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600سے زائد ہوگئی
  • پنجاب: پُرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زائد ہوگئی
  • لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد گرفتاریاں، دیگر شہروں تک دائرہ وسیع
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
  • لاہور: مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع