پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا اور پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔امام الحق 17رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے جبکہ شان مسعود 87اور محمد رضوان 19 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔سعود شکیل 42اور آغا سلمان 10رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259رنز بنالیے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج اور ہارمر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راباڈا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025پر دستخط کر دیے فورسز سے جھڑپ میں گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8خوارج ہلاک سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، مریم نواز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر 259رنز بنالیے جنوبی افریقا پاکستان نے

پڑھیں:

فیصلہ کن ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں

ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں  ۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93  رنز سے شکست دی تھی ۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق میچز کے دوران بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دفتری یا مصروف اوقات میں سفر کے لیے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ فروخت کے لیے جاری

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی مؤثر نگرانی اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

’پولیس کی پوری کوشش ہوگی کہ عوام کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکسپریس ہائی وے پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی سری نگر ہائی وے کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے
  • پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، 200 رنز مکمل
  • دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام، پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ
  • آپریشن کلین سویپ، پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھا لیں
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے کا مشن، تیاریاں جاری
  • فیصلہ کن ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں