پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔
اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے ہندو برادری بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں اپنی مذہبی رسم کے لیے مٹی کے چراغ بھی جلاتے ہیں۔
یہ تہوار شری رام چندر جی کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً چودہ سال جنگلوں میں گزارے اور ہندو مذہب کی تبلیغ کی۔
دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار، اندھیرے پر روشنی کی فتح اور مایوسی پر امید کی علامت ہے۔
انہوں نے پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جن کا ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف شرط عائد نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دنیا بھر میں کا تہوار
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کی دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد دی ہے اور اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگانے کا تہوار ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت اور بھائی چارے سے رہتے ہیں اور دیوالی جیسے تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔