Daily Mumtaz:
2025-10-20@11:39:42 GMT

آپریشن کلین سویپ، پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھا لیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

آپریشن کلین سویپ، پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھا لیں

کراچی:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، مشن کلین سویپ کیلیے پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھالیں۔

گرین کیپس فتح سے نئے ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیے کی مشکل ترین دیوار پھلانگ لیں گے، پہلے میچ کی فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

عبداللہ شفیق پر بیٹ پر لگا زنگ جھاڑنے کا چیلنج درپیش ہوگا، سینئر جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان پھر توقعات کا محور ہوں گے۔

کپتان شان مسعود بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کی کوشش کریں گے، اسپن اسٹارز نعمان علی اور ساجد خان ایک بار پھر پروٹیز بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کیلیے بے چین ہیں۔

شاہین آفریدی بھی ریوس سوئنگ کا کمال دکھانے کو تیار ہوں گے، دوسری جانب کیشیو مہاراج کی واپسی سے جنوبی افریقی حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔

مہمان سائیڈ سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کرے گی، ٹاس جیتنے والی سائیڈ پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی ہے، موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنوبی افریقہ کی واپسی کی تیاری، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کا منصوبہ تیار

پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں خسارے میں جانے کے بعدجنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی، جس سے میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ اب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کل سے دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلنے جا رہی ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ ٹیم پنڈی میں کم بیک کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ہم نے جیت کے لیے مکمل پلاننگ کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا، پچ کو دیکھا ہے، لگتا ہے کہ یہاں بھی ویسی ہی کنڈیشنز ہوں گی جیسی لاہور میں تھیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ یہ آسان نہیں ہوگا، لیکن ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
مارکرم نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان ایک بار پھر بڑا چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں، اور ٹیم میٹنگ میں ان پر خاص بات چیت بھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ اسپنرکیشو مہاراج مکمل طور پر فٹ ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ہم نے راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ کی ہے، اور پوری ٹیم جیت کے لیے پُرجوش ہے۔ امید ہے شائقین کو ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملے گا، کپتان کا کہنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، 200 رنز مکمل
  • دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام، پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ
  • جنوبی افریقہ کی واپسی کی تیاری، دوسرا ٹیسٹ جیتنے کا منصوبہ تیار
  • شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری!
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے کا مشن، تیاریاں جاری
  • وائٹ بال سیریز ،جنوبی افریقا کو اسپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ