پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، 200 رنز مکمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان کے 200 رنز بنا لیے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔
امام الحق 17 رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے جبکہ شان مسعود 85 اور سعود شکیل 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں آصف آفریدی کو شامل کیا ہے جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج، مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا پاکستان کی ٹیم میں
پڑھیں:
آپریشن کلین سویپ، پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھا لیں
کراچی:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، مشن کلین سویپ کیلیے پاکستان ٹیم نے آستینیں چڑھالیں۔
گرین کیپس فتح سے نئے ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیے کی مشکل ترین دیوار پھلانگ لیں گے، پہلے میچ کی فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
عبداللہ شفیق پر بیٹ پر لگا زنگ جھاڑنے کا چیلنج درپیش ہوگا، سینئر جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان پھر توقعات کا محور ہوں گے۔
کپتان شان مسعود بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کی کوشش کریں گے، اسپن اسٹارز نعمان علی اور ساجد خان ایک بار پھر پروٹیز بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کیلیے بے چین ہیں۔
شاہین آفریدی بھی ریوس سوئنگ کا کمال دکھانے کو تیار ہوں گے، دوسری جانب کیشیو مہاراج کی واپسی سے جنوبی افریقی حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔
مہمان سائیڈ سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کرے گی، ٹاس جیتنے والی سائیڈ پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی ہے، موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔