بھارت سے مضرِ صحت ہوائیں پاکستان میں داخل، لاہور کی فضا آلودہ ترین قرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
نئی دہلی کی طرف سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آلودہ ہوائیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو گئیں، ان مضرِ صحت ہواؤں سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔حکام کے مطابق چندی گڑھ، گورداسپور، لدھیانہ، پٹیالہ سے ہوائیں گوجرانولہ، ملتان اور بہاولپور کی طرف آ رہی ہیں، صورت گڑھ، بیکانیر، جودھ پور اور جے پور جیسے بھارتی شہروں سے بھی ہواؤں کا رخ پاکستانی علاقوں کی طرف ہے ۔دیوالی تہوار کے سبب آج بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کا فضائی معیار متاثر رہے گا، دیوالی کے موقع پر بھارت میں آتش بازی کی جاتی ہے، آتش بازی سے بھارت کے کئی شہروں میں شدید فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔پنجاب حکومت نے دیوالی تہوار کے دوران فضائی آلودگی میں کمی کے لئے پیشگی خصوصی اقدامات کئے ہیں، گزشتہ رات سے ہی پنجاب حکومت نے پانی کے چھڑکاؤ کا آغاز کر دیا ہے، زیادہ آلودگی کی زد میں آئے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز استعمال کی جا رہی ہیں۔دوپہر 1 سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے ، دوپہر میں آسمان صاف لیکن ہلکی دھند رہے گی۔اس وقت لاہور شہر کے علاقوں اقبال ٹاؤن، ملتان روڈ، راوی روڈ، نشتر کالونی، اپرل مال سکیم، شاہدرہ فلائی اوور، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف مقامات پر سموگ گنز متحرک ہیں تاکہ فضا میں موجود مضر ذرات کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کو بہتر ہوا فراہم کی جا سکے۔انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس صبح 332 پر پہنچ گیا اور فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے، اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :