data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا۔

پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر الٰہی، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، اگر انہیں بھی اس فہرست میں شمار کیا جائے تو آصف آفریدی تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔

آصف آفریدی کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.

49 کی اوسط سے 198 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 2009 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی لیکن تین میچز ہی کھیلے تھے اور پھر 2015 تک منظر سے غائب رہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اماراتی کمپنی کیساتھ فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کا معاہدہ طے ، اچھے سفر کا آغاز: وزیراعظم 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ شیخ محمد بن زید النیہان کا دل پاکستایوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے۔ جب 2024ء میں  حکومت میں ہم نے ٹیم ممبرز کے طور پر مشترکہ کوششیں کیں۔ ٹیم ورک کے نتیجے میں یہ اہم معاہدہ طے پایا۔ شعبہ نجکاری میں عبدالعلیم خان کا کردار اہم رہا۔ انہوں نے نجکاری میں بے حد محنت کی۔ یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ ہم مزید مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
  • آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے منفرد ریکارڈ کی فہرست میں شامل
  • جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام، پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ
  • دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہونگی، پچ دیکھ کر فائنل الیون کا اعلان کریں گے، اظہر محمود
  • سعودی عرب: طب کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
  • اماراتی کمپنی کیساتھ فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کا معاہدہ طے ، اچھے سفر کا آغاز: وزیراعظم 
  • اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا
  • شیخ زید بن ہمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں؛ وزیراعظم شہباز شریف