گلگت، تحریک بیداری کے نمائندہ وفد کی سید راحت حسین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
شرکائے وفد نے اس موقع پر تجدیدِ عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے والی ہر سازش، ہر نفرت انگیز سوچ، اور ہر اُس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو اُمتِ واحدہ کے تصور کو مجروح کرے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداریِ اُمتِ مصطفیٰؐ کے ایک نمائندہ وفد نے گلگت میں قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ پیدا شدہ حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ چند فرقہ پرست اور شرپسند عناصر علاقے کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ شرکائے وفد نے اس موقع پر تجدیدِ عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے والی ہر سازش، ہر نفرت انگیز سوچ، اور ہر اُس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو اُمتِ واحدہ کے تصور کو مجروح کرے۔ اس موقع پر امامِ خمینیؒ کی شان میں گستاخی کے واقعات پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔ امامِ خمینیؒ وہ عظیم رہبر ہیں جنہیں تمام مکاتبِ فکر کے باشعور اہلِ علم نے رہبرِ کبیر کے طور پر تسلیم کیا۔ حتیٰ کہ پاکستان میں مسلکِ دیوبند کی معروف شخصیت مولانا مودودیؒ جیسے اکابر بھی اُن کے افکار اور خدمات کے معترف رہے ہیں۔ اسی تسلسل میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تشیع کا واضح عقیدہ اور سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای کا صریح فرمان ہے کہ: مقدسات کی توہین حرام ہے خواہ وہ شیعہ کرے یا سنی۔ جو بھی کرے، یہ عمل ناقابلِ برداشت اور شرعاً ممنوع ہے۔یہی وہ اصولِ احترام و رواداری ہے جس پر حقیقی اسلام اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام قائم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفد نے
پڑھیں:
عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد
عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
فیشن شو تخلیق اور کمرشل نقطہ نظر کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، پا کستانی سفیر
بیجنگ (سب نیوز)
بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر (CICCC) کے اشتراک سے عظیم دیوارِ چین پر پہلا پاک چائنا فیشن شو منعقد کیا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں اعلیٰ چینی حکام، میڈیا کے نمائندے، تاجروں اور سفارتی حلقوں کے ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ عظیم دیوار چین کا بادالنگ سیکشن اس تقریب کے لیے شاہراہ ریشم سے وابستہ پاک چین تعلق کے حوالے سے ایک موزوں مقام ہے۔انہوں نے اس موقعے کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا جو اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ کسی پاکستانی رہنما کے عظیم دیوار چین کے پہلے دورے کی ساٹھویں سالگرہ کا موقع بھی ہے۔ خلیل ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیشن شو تخلیق اور کمرشل نقطہ نظر کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، جو پاکستانی تخلیقی صلاحیت اور چینی مارکیٹ کے درمیان قدرتی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے، اور یوں ایک مشترکہ مستقبل کے لیے نئے تجارتی پل تعمیر کر سکتا ہے۔
اس موقع پر چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے چیئرمین لونگ یو شیانگ نے کہا کہ یہ فیشن شو نہ صرف ایک شاندار ثقافتی تبادلے کا موقع ہے بلکہ چین۔پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے ثقافتی اور عوامی روابط کی ایک جیتی جاگتی عکاسی بھی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان جوا ایپ کیس: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، اکاؤنٹس میں کتنی دولت موجود ہے؟ چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم کی76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شان دار نمائش مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم