ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے4پولیس اہلکار شہید،11زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیرہ اسماعیل خان : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کینیڈا میں مسجد کے باہر فائرنگ، اسلامک سینٹر کے بانی ممبر جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا سے افسوسناک خبر ہے جہاں اونٹاریو کے شہر آشوا میں ایک بزرگ مسلمان شخص کو مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مقتول 80 سالہ ابراہیم بالا اسلامک سینٹر آف آشوا کے بانی ممبر تھے، جنہیں مسجد کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
اسلامک سینٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہماری کمیونٹی کے ایک محترم بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی، یہ پورے شہر کے لیے دکھ کی گھڑی ہے۔”
مقامی مسلم کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔