نتین یاہو سے مصری انٹیلیجنس چیف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ان مشاورتوں کا مقصد، غزہ میں جاری جنگبندی کو مستحکم کرنا اور شرم الشیخ معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کیلئے قاہرہ، واشنگٹن و تل ابیب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے خبر دی کہ تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" اور مصری انٹیلی جنس چیف "حسن محمود رشاد" کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں فریقین نے جنگبندی كے دوسرے مرحلے اور امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے غزہ منصوبے کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ آئندہ چند دنوں میں حسن محمود رشاد، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" سے بھی ملاقات کریں گے جو اس وقت مقبوضہ فلسطین میں موجود ہیں۔ ڈپلومیٹک ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشاورتوں کا مقصد، غزہ میں جاری جنگ بندی کو مستحکم کرنا اور شرم الشیخ معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے لئے قاہرہ، واشنگٹن و تل ابیب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لئے حماس، مصر اور بین الاقوامی ثالثوں کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں۔ ان مذاکرات میں رفح بارڈر کراسنگ کی مکمل بحالی، غزہ کی تعمیر نو کا آغاز اور مستقبل کے سیکورٹی انتظامات پر بات چیت شامل ہے۔ ڈپلومیٹک ذرائع حماس کے رہنماؤں اور مصری و قطری عہدیداروں کے درمیان مسلسل مشاورت کے ساتھ ہی، اسرائیلی حکام اور امریکی نمائندوں کے درمیان الگ الگ ملاقاتوں کی اطلاعات دے رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی محور، غزہ کا سیاسی و سیکورٹی مستقبل، رفح بارڈر کراسنگ کی بحالی اور اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کا معاملہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔