City 42:
2026-07-24@03:16:03 GMT

ٹی ایل پی دہشتگرد اور تحریک فساد ایک سکے کے دو رخ

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

سٹی42:   حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر اثر  330 مساجد کا انتظام خود سنبھال لیا ہے ، تمام مساجد کھلی ہیں اور نماز کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، ٹی ایل پر پابندی لگانے کیلئے پنجاب حکومت کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، دو تین روز میں پابندی لگ جائے گی۔  بابا جی کی قبر کہیں منتقل نہیں کر رہے ، یہ ہماری پالیسی نہیں  ہے۔ یہ باتیں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے آج نیوز کانفرنس میں بتائیں۔

 ایل ڈی اے میں تاخیر سے آنے والے  ملازمین کے متعلق  خبر پر ایکشن

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر95 بینک اکاونٹ نکلے ہیں۔ یہ تمام اکاؤنٹ اور سعد رضوی کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد منجمد کر دی گئی ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا، حکومت نے  کوئی مسجد کسی طور پر  بھی مسمار نہیں کی۔ نہ کی ہے اور نہ ہی کوئی مسمار کی جائے گ۔ ایسے  شیطانی و خرافاتی آئیڈیاز ٹی ایل پی کے لوگوں کے  ذہن میں آتے ہیں۔  ٹی ایل پی کے زیر اثر مساجد  اور  مدارس کا نظم و نسق محکمہ اوقاف کے زیر انتظام کیا جا رہا ہے۔

کہیں موسم خشک تو کہیں ہلکی بارش؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

 وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی فرقہ، جماعت یا گروہ کے خلاف ایکشن نہیں، دہشت گرد سوچ کے خلاف ایکشن ہے، ٹی ایل پی کی مساجد حکومتی تحویل میں لی جا چکی ہیں اور 223 مدارس کی جیو ٹیگنگ کرلی گئی ہے، ٹی ایل پی کے 6 مدارس حکومتی زمین پر بنائے گئے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا، سعد رضوی اور اس کے بھائی کو ٹریس کیا جارہا ہے بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، خود بھاگے ہوئے ہیں، لوگوں سے کہتے ہیں باہر نکل آئیں اور آگ لگائیں،  وفاقی حکومت کو پنجاب کابینہ کا فیصلہ بھجوا دیا ہے اور امید ہے ایک دو روز میں ٹی ایل پی پر پابندی لگ جائے گی۔

قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم میں بہت اہم تبدیلیاں

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں پریشر گروپ بنیں، تمام حملوں کی باقاعدہ فوٹیجز موجود ہیں، شاہدرہ میں بھی پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو موجود ہے، سیاستدانوں اور صحافیوں کو دھمکی دینے کیلئے آرگنائزڈ سیل بنایا گیا، قبر کا استعمال کر کے چندہ اکھٹا کرنے اور اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دیں گے، بابا جی کی قبر کہیں منتقل نہیں کر رہے ، یہ ہماری پالیسی نہیں۔

عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ حکومت نے 330 مساجد کا انتظام سنبھال لیا ہے ، تمام مساجد کھلی ہیں اور نماز کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، اس مذہبی جماعت کے مدرسے بھی جلد کھول دیے جائیں گے، اہلسنت و الجماعت کے علما کو ان مدارس کا کنٹرول دیا جائے گا، حکومت اس مذہبی جماعت کے خلاف عدالتی کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

تیز رفتار ٹرین کی موٹر سائیکل سے ٹکر؛ کمسن بچی اور نوجوان جاں بحق

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھاکہ والدین بچوں کو ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے بچائیں ورنہ ان پر دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے، جو بچہ ایسی سرگرمی میں ملوث ہوگا اسے کہیں داخلہ ملے گا نہ ویزہ، نہ ہی ملک میں کوئی سہولت نہیں ملے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعد رضوی کے نام پر95 بینک اکاونٹ،  تمام منقولہ اور غیر منقولہ  جائیداد یں منجمد کردی گئی ہیں۔ رضوی برادران کو پناہ دینے والوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں،  مالی طور یا کسی بھی طرح ان کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 عظمی بخٓری نے بتایا کہ اس جماعت کی لیڈرشپ کے خلاف کریک ڈاون چل رہا ہے ، تحریک انصاف کے بیرون ملک بیٹھے افراد اس واقعے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور جلتی پر  تیل ڈال رہے ہیں، تحریک فساد اور یہ دہشت گرد گروپ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی کے سعد رضوی ہیں اور کے خلاف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار