پنجاب اسمبلی سے نئے لوکل ایکٹ 2025 کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرگودھا(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی سے نئے لوکل ایکٹ 2025 کی منظوری،نئی حلقہ بندیوں پر کام روک گیا،بل پر گورنر کے دستخطوں کے بعد نئے قانون کے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن ہوگیا،پہلے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے پڑے گا،الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا پلان مرتب کیا جائے رہا ہیں،اس حوالے سے صوبے بھر کی نئی حلقہ بندیاں کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت 12 اکتوبر سے حلقہ بندیوں پر کام شروع کیا تھا،لیکن سوموار 13 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے کر گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا ہے،آئینی و قانونی ماہرین نے بتایا کہ گورنر پنجاب کے دستخطوں کے بعد صوبے میں نئے بلدیاتی لوکل ایکٹ 2025 لاگو ہو جائے گا،جب الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں پرانے لوکل ایکٹ 2022 کے تحت کر رہا ہیں،الیکشن کمیشن کے زرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں کرسکتا، نئے ایکٹ کے تحت پہلے 2022 والے نوٹیفکیشن کو منسوخ اور نئے لوکل ایکٹ 2025 کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے نوٹیفکیشن جاری کرنے ہوگا اور الیکشن کمیشن ہی نئی حلقہ بندیاں پر الیکشن کروانے کا پابند ہوگا، اور یہ قانونی تقاضا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن لوکل ایکٹ 2025 حلقہ بندیوں نئے لوکل
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔