پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ کی منظوری،نئی حلقہ بندیوں پر کام رک گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-12
سرگودھا(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی سے نئے لوکل ایکٹ 2025 کی منظوری،نئی حلقہ بندیوں پر کام رک گیا،بل پر گورنر کے دستخطوں کے بعد نئے قانون کے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن ہوگیا،پہلے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے پڑے گا،الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا پلان مرتب کیا جائے رہا ہیں،اس حوالے سے صوبے بھر کی نئی حلقہ بندیاں کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت 12 اکتوبر سے حلقہ بندیوں پر کام شروع کیا تھا،لیکن سوموار 13 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے کر گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا ہے،آئینی و قانونی ماہرین نے بتایا کہ گورنر پنجاب کے دستخطوں کے بعد صوبے میں نئے بلدیاتی لوکل ایکٹ 2025 لاگو ہو جائے گا،جب الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں پرانے لوکل ایکٹ 2022 کے تحت کر رہا ہیں،الیکشن کمیشن کے زرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں کرسکتا، نئے ایکٹ کے تحت پہلے 2022 والے نوٹیفکیشن کو منسوخ اور نئے لوکل ایکٹ 2025 کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے نوٹیفکیشن جاری کرنے ہوگا اور الیکشن کمیشن ہی نئی حلقہ بندیاں پر الیکشن کروانے کا پابند ہوگا، اور یہ قانونی تقاضا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن لوکل ایکٹ نئے لوکل ایکٹ 2025
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج،لوکل گورنمنٹ بل منظور ی کیلئے ایجنڈے میں شامل
لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر)صبح دس بجے شروع ہوگا ،حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کو آج ایوان سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اراکین کو سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ،پانچ توجہ دلائو نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔