UrduPoint:
2025-10-15@19:52:10 GMT
ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں‘مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کامقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔
دیہی خواتین کی محنت سے پنجاب کی زمین لہلہاتی ہے،گھر آباد ہوتے ہیں اور معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ دیہی عورت محض ایک محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا تحفظ میری ریڈ لائن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ دیہی خواتین صرف فارمر نہ رہیں بلکہ خود فیصلہ ساز اور معاشی قوت بنیں ۔(جاری ہے)
ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں ۔ حکومت پنجاب نے دیہی خواتین کے لئے نئے مواقع، آسان سہولیات، ہنر مندی کے پروگرام لانچ کیے ہیں ۔ دیہی خواتین کسان کارڈ،لائیوسٹاک کارڈ،ہمت کارڈ سے مستفید ہو رہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی خواتین کے لئے پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ کاروبار کے لئے بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی سکالرشپ سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی آرہی ہے۔ دیہی خواتین کو ترقی کے دور میں شریک کرنے کے لئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کاآغاز کر رہے ہیں۔ دیہی خواتین کے خود روزگارکے لیے مویشی مہیا کیے جارہے ہیں۔ورچوئل پولیس اسٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے پنجاب کی کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مرکزتبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوری ارکان ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق،مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد نے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کے ساتھ ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی اس موقع پر وفد نے وزیراعلی کے عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کروائی۔ زرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور ائیرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک اور تین روڈز کی فوری تعمیر و مرمت کا حکم دیا۔(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز شریف نے یکم نومبر سے اجتماع کے ختم ہونے تک خصوصی صفائی مہم کی ہدایت کرتے ہوئے رائے ونڈ میں سپیشل صفائی اور عرق گلاب کے چھڑکائو کا حکم دیا۔
وفدتبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ کے اجرا اور چند ماہ میں 90 ہزار گھر بنانے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کو بھی میں صفائی سے ستھرا بنایا جا رہا ہے اورسیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہاتھ نہ پھیلاناقابل تحسین عمل ہے اور کوئی چھوٹے شہر میں گرین بس جیسی سروس کا سوچ نہیں سکتا تھا۔ اکابرین تبلیغی جماعت نے کہا کہ عوام کا تاثر بدل رہا ہے،پہلے انگلینڈ جاتے تھے کوئی بات نہیں سنتا تھا،اب عزت کرتے ہیں۔ صوبہ میں مریم نواز شریف بہت خدمت کر رہی ہیں شہروں کو ایسا صاف کبھی نہیں دیکھا۔تبلیغی اجتماع میں 110 ممالک سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ سب نے الیکٹرو بس کی تعریف کی۔ عوامی خدمت کی جو مثال وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں قائم کی و قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔وزہراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ نواز شریف صاحب نے فوری طور پر تبلیغی جماعت اکابرین سے ملاقات کا کہا۔مخلوق خدا کی خدمت، خالق کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں۔دعا ہے اللہ تعالی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں لیکن بعض اوقات عوام کے لئے بولنا ضروری ہوتا ہے۔صدق دل سے رضائے الہی کے لئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ خدمت کا جذبہ سچا ہے اللہ تعالی غیب سے وسائل مہیا کرے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاآخر میں ملک و قوم کی سلامتی، امن وامان اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔