Islam Times:
2025-10-21@18:42:35 GMT

شمالی عراق میں امریکہ کی غیر معمولی فوجی سرگرمیاں

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

شمالی عراق میں امریکہ کی غیر معمولی فوجی سرگرمیاں

ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سویرے سے شنوک ہیلی کاپٹروں کی مسلسل پروازیں جاری رہیں، جو سازوسامان اور فوجی اہلکار لے کر الحریر پہنچ رہی تھیں، اس دوران سات سے آٹھ بار لگاتار پروازیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی عراق کے ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کے شنوک ہیلی کاپٹروں کی غیر معمولی سرگرمیاں اربیل کے قریب واقع الحریر فوجی اڈے پر دیکھی گئی ہیں، جہاں امریکی افواج پہلے سے تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سویرے سے شنوک ہیلی کاپٹروں کی مسلسل پروازیں جاری رہیں، جو سازوسامان اور فوجی اہلکار لے کر الحریر پہنچ رہی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران سات سے آٹھ بار لگاتار پروازیں ہوئیں، جو گزشتہ کئی مہینوں میں سب سے بڑی نقل و حرکت تصور کی جا رہی ہیں۔

معلومات فراہم کرنے والے ذریعے کا کہنا ہے کہ ان ہیلی کاپٹروں کی مشکوک سرگرمیوں نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے، بالخصوص ان کے سامان اور پرواز کے راستوں کے حوالے سے جو تاحال نامعلوم ہیں۔ عراقی میڈیا کو دیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمیاں ممکنہ طور پر حالیہ ہفتوں میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی لاجسٹک سرگرمیوں سے جڑی ہیں اور یہ اشارہ دیتی ہیں کہ الحریر فوجی اڈہ شام میں امریکی غیر قانونی اڈوں کے لیے بنیادی لاجسٹک مرکز بن چکا ہے۔ اس صورتحال سے خطے میں خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ واشنگٹن خطے میں اپنی عسکری موجودگی کم کرنے کے بجائے مزید مستحکم کر رہا ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹروں کی

پڑھیں:

 خلیجی ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری   

(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا، مسقط کیلئے رواں ماہ کے آخر میں باقاعدہ پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کیلئے معمول کی پروازیں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائیں گی۔

دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

 پہلی پرواز 29 اکتوبر کو لاہور سے اور دوسری 30 اکتوبر کو اسلام آباد سے اڑان بھرے گی، دونوں روٹس پر پروازیں ایئر بس 320 آپریٹ کرے گی۔

 ترجمان نے کہا کہ نئے روٹس متعارف ہونے سے قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کیلئے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔

 ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ چند ماہ میں مالی اور انتظامی چیلنجز کے باوجود اپنے فضائی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات تیز کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو

 واضح رہے کہ مسقط کا نیا روٹ پی آئی اے کی بحالی اور ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حشد الشعبی ہماری ریڈ لائن ہے، عراق
  • امریکہ حقیقی دہشتگرد ہے
  • امریکہ خانہ جنگی کے دھانے پر
  • معاندانہ امریکی پالیسی کیخلاف ایرانی سپریم لیڈر کے اصولی موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی
  • پی آئی اے جلد امریکا کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرے گا، وزیرِ ہوابازی
  • ویمنز ورلڈکپ: سری لنکن بیٹر بنگلادیش کیخلاف غیرمعمولی اسٹمپ آؤٹ ہوگئیں
  • ایرانی قوم معاہدے کے بہانے دباؤ تسلیم نہیں کریگی، رہبر معظم انقلاب
  • امریکی سلطنت کے زوال کی علامات
  •  خلیجی ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری