حماس نے قابض فوجی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کر دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ابو علی مصطفی بریگیڈز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام قومی اور انسانی ذمہ داری کے تقاضوں کے تحت انجام دیا گیا اور لاش معاہدۂ غزہ کی شرائط کے مطابق ریڈ کراس کے حوالے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمت حماس نے ایک اور قابض فوجی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ اسے غزہ کے اندر سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے ایک قابض اسرائیلی فوجی کی لاش سونپی گئی ہے۔ ابو علی مصطفی بریگیڈز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام قومی اور انسانی ذمہ داری کے تقاضوں کے تحت انجام دیا گیا اور لاش معاہدۂ غزہ کی شرائط کے مطابق ریڈ کراس کے حوالے کی گئی ہے۔ القسام بریگیڈز نے بھی اطلاع دی تھی کہ ملبے تلے سے نکالی گئی ایک قابض قیدی کی لاش پیر کی رات آٹھ بجے ریڈ کراس کے حوالے کی جائے گی۔ مزاحمتی تحریکوں نے اس سلسلے میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور بتایا ہے کہ وہ مرحلہ وار قیدیوں کی واپسی اور لاشوں کی حوالگی کے اقدامات پر کاربند ہیں۔ دریں اثنا غزہ کی سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی اسی عرصے میں 80 خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے۔ یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ قابض ریاست نے جنگ بندی کو بھی اپنے مجرمانہ عمل کے لیے ہر وقت پامال کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریڈ کراس کے حوالے کی لاش
پڑھیں:
شواہد موجود ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، انتونیو گوتریس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن حماس کے خاتمے کے نام پر شروع ہوا، مگر نتیجتاً پورا غزہ تباہ کر دیا گیا۔
ان کے مطابق غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی کے دوران شہری ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات واضح طور پر فوجی حکمتِ عملی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، اور ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر مانا جا سکتا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔