تجوری "یہود و نصاریٰ کے برانڈز" کی گھڑیوں سے بھری نکلی، اتنی گھڑیاں تو توشہ خانہ میں بھی نہیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سٹی42: بظاہر ایک مذہبی شخصیت کی تجوری میں سے مہنگے برانڈز کی 68 گھڑیاں نکلیں۔ ان گھڑیوں میں ہر اُس برانڈ کی گھڑیاں شامل ہیں جنہیں وہ مذہبی رہنما "یہود و نصاری کی کمپنیاں" کہتا ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کئے۔
ٹی ایل پی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا۔ انہتر (69)مہنگے برانڈز کی قیمتی گھڑیاں ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی کمپنیاں ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ یہود و نصاری کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر وہ کروڑوں روپے سود وصول کرتے تھے اور دوسروں سے یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے، سودی سسٹم ختم کیا جائے۔
بینک کے منافع کو سود کہنے والے ٹی ایل پی والوں کے ان اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں اور کروڑوں روپے سود آیا۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے متعلق کہا کہ وہ آج تک لاپتا ہے اس ںے کفن باندھا ہوا تھا۔ اب نہ کفن مل رہا ہے اور نہ کفن باندھنے والا مل رہا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا، خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف افغانستان ہم پر بمباری کررہا تھا اور دوسری جانب ٹی ایل پی والے مرید کے میں پولیس والوں پر گولیاں پر برسارہے تھے۔ ایسی سیاست کرنے والوں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔
اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون سے گینگ ریپ ؛ 2 ملزم گرفتار
، ٹی ایل پی پر پنجاب حکومت نے جو ریفرنس وفاق کو بھیجا ہے وہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے اس میں ٹی ایل پی کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں، اب وفاقی حکومت اس پر کام کررہی ہے۔
سعد رضوی کے گھر سے کیا کچھ نکلا
مریدکے میں پولیس نے سڑک خالی کروانے کے لئے آپریشن کیا تو ٹی ایل پی کا سربراہ سعد رضوی سڑیک پر کھڑے کئے گئے بڑے کینٹینر پر موجود تھا، آپریشن آغاز ہوتے ہی وہ وہاں سے غائب ہو گیا۔ بعد مین قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے اس کے لاہور میں واقع گھر پر چھاپہ کارا اور مکمل تلاشی لی تو اس کی تجوری سے بہت بھاری مقدار میں سونے کے زیورات، انڈین کرنسی، کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی، درجنوں مہنگی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 95 کے لگ بھگ بینک اکاؤنٹس کی دستاویزات بھی ملیں۔ اس خزانے کی موجودگی کے متعلق قومی میڈیا میں رپورٹس شائع ہوئیں، اس کے ساتھ ہی پتہ چلا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعد رضی کے پاس موجود دولے کے انبار کے حصول کے ذرائع معلوم کرنے اور منی لاندرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جوانی میں بال سفید؛ حیران کن فائدے سامنے آگئے
ٹی ایل پی TLP کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز ان کی لاہور کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد کیا گیا ہ۔جس میں مبینہ طور پر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔ غیر ملکی کرنسی میں بھارتی کرنسی بھی تھی۔ چھاپہ صوبائی پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے مارا۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے یہود و نصاری ٹی ایل پی کے کروڑوں روپے سعد رضوی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
بشکیک / تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والی کسی بھی فوجی کارروائی میں تعاون یا مدد فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس کے نتائج اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ لینے، تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے والے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق شمالی صوبے گیلان کے نائب گورنر علی باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی میزائلوں نے صبح کے وقت زیباکنار میں واقع پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیب میں موجود کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا مزید تفصیلات کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات سے سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔