الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے ہوئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعید احمد خان ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد، عبدالصمد خان ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان تعینات کیے گئے ہیں۔
مظہر حسین ریجنل الیکشن کمشنر ژوب، محمد قیوم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ صاحب، محمد جمیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منڈی بہاؤالدین، محمد خلیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔
وسیم کاشف خان لودھی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال، حامد نواز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ، عمر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنگو، آصف خان خٹک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بنوں تعینات ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
اصغر خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بٹ گرام، شاہد علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مہمند، واجد علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیبر، عبدالرؤف خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹانک، امین بشیر علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاڑکانہ، عطاء اللّٰہ بروہی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر تعینات کیے گئے ہیں۔
عبدالحلیم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چاغی، طفیل احمد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجگور، شوکت علی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آواران، احسان اللّٰہ شاہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مستونگ، مٹھا خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہلو، صفی اللّٰہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ بگٹی، اشفاق حسن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خانیوال، محمد رضوان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولپور تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالصمد خان کو ریجنل الیکشن کمشنر بنوں کا اضافی چارج، اشفاق احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لیہ کا اضافی چارج اور عمر خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ریجنل الیکشن کمشنر تعینات کیے گئے ہیں الیکشن کمیشن
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :