آئی سی سی ویمنز  کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔

بھارت کے ناوی ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹر دلہاری عجیب اور منفرد انداز میں اسٹمپ آؤٹ  ہوگئیں۔

بیسویں اوور میں بنگلادیشی بولر ناہیدہ کی آف اسٹمپ کے باہر گیند کو سری لنکن بیٹر نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی  لیکن گیند ان کے بیٹ کے اندرونی حصے سے لگ پیچھے کی جانب گئی اور وکٹ کیپر کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس اسٹمپ پر جا لگی۔

بنگلادیشی کھلاڑیوں نے پہلے تو کچھ ردعمل نہ دیا لیکن پھر معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے کر دیا۔

ری پلے دیکھا گیا تو سب حیران رہ گئے کیوں کہ سری لنکن بیٹر کا پچھلا پاؤں اس لمحے  معمولی سا ہوا میں تھا اور انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

See it to believe it ????

Off the wicket-keeper’s pads and onto the stumps ????

Watch #CWC25 action LIVE, broadcast details ???? https://t.

co/7wsR28PFHI pic.twitter.com/Zuxbj9zoC3

— ICC (@ICC) October 20, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکن بیٹر

پڑھیں:

پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

فائل فوٹو۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔ 

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔ 

بنگلادیشی ہائی کمشنر سے سوال کیا گیا کہ بنگلا دیش کی ایئر لائن کون سے راستے سے کراچی آئے گی؟ تو انھوں نے کہا ہمارے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فٹبال ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز کب اور کن ٹیموں کے درمیان ہوگا؟ تاریخیں طے ہوگئیں
  • جرمنی‘ معمولی اجرت کے ملازمین کی تعداد 63لاکھ سے متجاوز
  • برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلادیش طلبہ کے داخلے معطل اور محدود کردیے
  • کیا میسی نے فیفا ورلڈکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا؟
  • سری لنکن فوجی کمانڈر پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کے معترف
  • کسی عمل کو معمولی نہ سمجھیے!
  • سابق بنگلادیشی وزیراعظم کی طبیعت سنبھل نہ سکی؛ اہل خانہ نے اہم فیصلہ کرلیا
  • بگ بیش لیگ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا، محمد رضوان
  • فیفا ویمنز یورو چیمپیئن شپ 2029 کی میزبابی جرمنی کو مل گئی، حتمی اعلان
  • پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر