امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر جو ان کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ بھی ہیں، نائب امریکی صدر کے ہمراہ اسرائیل اور غزہ کے دورے پر ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کشنر نے اسرائیل کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے ساتھ غزہ کے تباہ حال علاقے کا دورہ بھی کیا اور ملبے کے ٹنوں وزنی ڈھیر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں جیرڈ کشنر یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے کہ غزہ میں تباہی کے مناظر دیکھر کر ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرایا گیا ہو۔

اس موقع پر انھوں نے نیتن یاہو حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے عظیم اتحاد میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسرائیل کو چاہیے کہ فلسطینیوں کو ترقی کے سارے مواقع فراہم کرے۔

ایک انٹرویو میں جیرڈ کُشنر نے بتایا کہ غزہ کے دورے کے دوران میرے ساتھ اسرائیلی فوج کا پورا قافلہ تھا تو میں نے اُن سے پوچھا کہ غزہ کے فلسطینی اب کدھرجارہے ہیں؟

ان کے بقول اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ فلسطینی اپنے ملبہ کا ڈھیر بنے گھروں کو جا رہے ہیں۔

جیرڈ کشنر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دورے کے دوران میں نے دیکھا کہ بہت سے فلسطینی اپنے گھروں کے ملبے کے ڈھیر پر ٹینٹ لگا کر رہ رہے ہیں۔

تاہم جب صحافی نے جیرڈ کشنر سے پوچھا کہ کیا یہ فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ نہیں یہ نسل کشی نہیں ہے۔

البتہ جیرڈ کشنر نے اس بات کا کھل کر اعتراف کیا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بچوں کا قتل عام ہوا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غزہ کے

پڑھیں:

مرحوم شوہر عابد علی کی یاد نے اداکارہ رابعہ نورین کو آبدیدہ کردیا

پاکستانی اداکارہ رابعہ نورین نے مرحوم اداکار عابد علی سے اپنی محبت اور ان کے بچھڑ جانے کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔

رابعہ نورین نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ عابد علی ان کی زندگی کا اہم سہارا تھے اور آج بھی ان کی یادیں ان کے ساتھ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے معمولاتِ زندگی میں خود کو مصروف رکھتی ہیں، لیکن عابد علی کے الفاظ اور ان کا ساتھ انہیں ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ عابد علی اُن کے لیے تحفظ، سائبان اور زندگی تھے، اور کوئی بھی اپنی جان سے پیاری چیز کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ایک ہوائی جہاز میں ہوئی جب وہ کیبن کریو کا حصہ تھیں، مگر اصل قربت بعد میں کوئٹہ میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جس کے بعد دونوں نے 2006 میں شادی کرلی۔

رابعہ نورین نے عابد کی شخصیت کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو کبھی زبردستی محبت میں نہیں ڈالا، سب کچھ قدرتی طور پر ہوا۔ عابد علی نہایت خیال رکھنے والے اور سب کے بارے میں سوچنے والے شخص تھے، حتیٰ کہ شوٹنگ کے بعد پوری ٹیم کو کھانا کھلانے لے جاتے تھے۔

اپنی محبت کے احساس کے بارے میں رابعہ نورین نے کہا کہ انہیں اس دن اپنی جذباتی وابستگی کا احساس ہوا جب عابد نے صبح کا میسج نہیں بھیجا، جو وہ چھ ماہ سے ایک دوسرے کو بھیج رہے تھے۔

انہوں نے عابد علی کو بتایا کہ وہ ایک شادی شدہ شخص ہیں، اس لیے اس تعلق کو آگے بڑھانا مناسب نہیں، لیکن عابد علی نے کہا کہ حالات کو قدرتی طور پر آگے بڑھنے دیں، اور تعلق کو ختم کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے ذہنی سرمائے کا انخلا
  • غزہ منصوبہ: اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • غزہ اور لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے: 7 شہید، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
  • نیتن یاہو تنگ آگئے، اسرائیلی حکومت کی ٹرمپ کے دباؤ سے نکلنے کی کوششیں: جرمن خبرایجنسی رپورٹ
  • فلسطین: سول سوسائٹی پر اسرائیلی کریک ڈاؤن تشویشناک حد کو پہنچ گیا: اقوام متحدہ
  • مرحوم شوہر عابد علی کی یاد نے اداکارہ رابعہ نورین کو آبدیدہ کردیا
  • اقوام متحدہ قرارداد، اسرائیلی انخلا کا مطالبہ بھاری اکثریت سے منظور
  • جنرل اسمبلی اقوام متحدہ: اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے،  قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید