آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا: مصطفیٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو
اپوزیشن رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت جس طرح نظام چلارہی ہے، آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ ہر چیز بے معنی کر دی گئی۔
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے آج ڈکٹیٹر بن گئی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جو کچھ ہوا، آج ہم نے عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا، جس ملک میں 5 ہزار ارب سے 6 ہزار ارب کی کرپشن ہو وہاں کیا حال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں اراکین کو دوسری پارٹی میں شامل کیا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی اس وقت ایک سیاسی حقیقت ہیں، ملک میں غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔