بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے غیرجانبدار تحریک (NAM) کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے فیصلہ سازی کے عمل میں اصلاحات لائیں تاکہ مشترکہ کمزوریوں کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ غیرجانبدار تحریک کے 19ویں وزارتی وسط مدتی اجلاس کے اجلاسِ عام سے خطاب کرتے ہوئے توحید حسین نے کہا کہ گزشتہ سال کی عوامی بغاوت کے بعد بنگلہ دیش کے عوام نے ادارہ جاتی اصلاحات، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے فروغ کے عزم کی تجدید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو پاکستان اور بھارت سے کیسا تعلق رکھنا چاہیے؟ کارکنوں نے اپنی جماعتوں کو بے نقاب کردیا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے تاکہ ایک مضبوط اور خوشحال قوم تشکیل دی جا سکے۔

خارجہ مشیر نے کہا کہ غیرجانبدار تحریک کے رکن ممالک کو باہمی بداعتمادی اور تقسیم کی بجائے اتحاد اور ہم آہنگی پر توجہ دینی چاہیے تاکہ تحریک کے بانی اصولوں، مساوات، یکجہتی اور انصاف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اقوامِ متحدہ میں اصلاحات پر غور کر رہے ہیں، ہمیں این اے ایم کے فیصلہ سازی کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تحریک کی وحدت کو ازسرِ نو مستحکم کیا جا سکے۔

دوپہر کے اجلاس میں توحید حسین نے فلسطین سے متعلق غیرجانبدار تحریک کی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جس کے بنگلہ دیش بھی رکن ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے مقصد کے لیے بنگلہ دیش کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

غزہ میں حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا، جس کے تحت مشرقی یروشلم ریاستِ فلسطین کا دارالحکومت ہوگا۔

خارجہ مشیر نے مزید توجہ دلائی کہ بنگلہ دیش طویل عرصے سے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جو ایک بھاری انسانی بوجھ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی وطن واپسی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔

اجلاس کے موقع پر توحید حسین نے یوگنڈا کے ساتھ ایک مفاہمتی دستاویز پر بھی دستخط کیے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ خارجہ دفتر مشاورت کا نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر بات چیت جاری رکھی جا سکے۔

توحید حسین کی قیادت میں بنگلہ دیش کا وفد غیرجانبدار تحریک کے 19ویں وزارتی وسط مدتی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے، جہاں 16 اکتوبر کو فلسطین پر وزارتی اعلامیہ اور ایک جامع سیاسی اعلامیہ منظور کیے جانے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش توحید حسین غزہ غیرجانبدار تحریک یوگنڈا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش توحید حسین غیرجانبدار تحریک یوگنڈا غیرجانبدار تحریک کے توحید حسین نے بنگلہ دیش انہوں نے جا سکے

پڑھیں:

ایوارڈ شو میں سجل علی کا یاسر حسین کو کرارا جواب؛ ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا

شوبز انڈسٹری میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریبات میں جہاں چمک دمک، گلیمر اور مسکراہٹیں ہوتی ہیں، وہیں کبھی کبھار ایسے یادگار لمحات بھی جنم لیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ہوا جب اداکارہ سجل علی ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئیں اور میزبان یاسر حسین نے کچھ مزاحیہ جملے ان کی جانب پھینکے تھے جو بڑھ کر ہلکی پھلکی نوک جھونک میں تبدیل ہوگئے۔

جب یاسر حسین اپنی تئیں سجل علی کو تنگ کرنے کے لیے جملوں کی برسات کر بیٹھے اور سمجھ رہے تھے کہ معرکہ مار لیا تو عین اسی وقت سجل علی مسکرائیں اور جواب دیا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟

یہ جملہ سنتے ہی ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا اور یاسر حسین کے پاس بھی اس غیر متوقع اور حاضر جوابی پر خاموش رہنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔

جملوں کے اس تبادلے کی ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی مداح بھی دو گروپ میں بٹ گئے۔ کسی نے لکھا کہ سجل نے بالکل ٹھیک کہا، مذاق کی بھی حد ہوتی ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ لمحہ awkward yet iconic تھا، ماہر اداکارہ نے سین بچا لیا!

کچھ نے کہا یاسر نے حد سے زیادہ مزاح کیا، تو کچھ کا کہنا تھا کہ سجل نے پروفیشنل باڈی لینگویج سے ماحول سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ سجل علی نے اپنے ڈرامے ‘زرد پتوں کا بن’ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
  • سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان اورحکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
  • ایوارڈ شو میں سجل علی کا یاسر حسین کو کرارا جواب؛ ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا
  • بنگلہ دیش کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق
  • ڈھاکا کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، کم از کم 16 افراد ہلاک
  • ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی
  • کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس؛ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد
  • بنگلہ دیش کو پاکستان اور بھارت سے کیسا تعلق رکھنا چاہیے؟ کارکنوں نے اپنی جماعتوں کو بے نقاب کردیا