ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سالانہ امام حسین کانفرنس کا انعقاد، علمائ، اساتذہ اور طلباء شریک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
امام حسین کانفرنس سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر کونین حیدر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز علی گیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اسکے بعد طلبا و طالبات نے نعت خوانی و منقبت خوانی کی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ایم ڈبلیو پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم صاحب، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان و ایڈوکیٹ سپریم کورٹ برادر یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر برادر کونین حیدر نے شرکا کانفرنس سے خطاب کیا۔ شرکا کانفرنس کو فلسطین کربلائے غزہ ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ کانفرنس میں یونیورسٹی فیکلٹی، اساتذہ، طلبا و طالبات، سینئر برادران و اہلسنت برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانفرنس کا
پڑھیں:
پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل
پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے آپریشن پر شدید ردعمل دیا ہے۔
اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابلِ قبول ہے، ہر جماعت اور ہر فردِ بشر کو اپنے مطالبات کے حق میں جلسہ، مظاہرہ یا احتجاج کا حق حاصل ہے۔ ٹی ایل پی کے علمائے کرام اور کارکنوں پر رات کی تاریکی میں براہِ راست فائر کھولنا کسی طور پر بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک بار بار کہہ رہی تھی کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرنا چاہتی ہے مگر حکومتِ پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح ناراض نہ کیا جائے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپنے ہی پاکستانیوں پر تشدد کرنا، انہیں زخمی کرنا یا قتل کرنا حکومتِ پنجاب کو آسان لگا، لیکن اسرائیل کو ناراض کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام، حکومتِ پنجاب اور وفاقی فورسز کی جانب سے تحریک لبیک پر اس قسم کے وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتی ہے، اور تحریک لبیک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب وطن عزیز میں مذہب کے نام پر جتھے بنانا اور عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے، خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم