بنگلہ دیش ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، این جی اوز کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش کی ایڈوائزری کونسل کا ایک خصوصی اجلاس ہفتے کو چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی صدارت میں چیف ایڈوائزر کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالده ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے صحت کی گئی۔ دعا کی قیادت ریلیئجس افیئرز ایڈوائزر اے ایف ایم خالد حسین نے کی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات
اجلاس کے دوران، فارن ڈونیشنز (رضاکارانہ سرگرمیاں) ریگولیشن (ترمیم) آرڈیننس 2025 کے مسودے کو پالیسی سطح اور حتمی منظوری دی گئی۔ ترمیم کے تحت این جی اوز کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا اور غیر ملکی مالی امداد کے اجرا سے متعلق شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔
نئے قواعد کے مطابق، 50 لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا (تقریباً پاکستانی روپے کے مساوی) تک کی امداد کے لیے پہلے سے منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حکومت نے کہا کہ قانون کو اسٹیک ہولڈرز کے لیے زیادہ دوستانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا سے مزید 39 بنگلہ دیشی واپس، ہر فرد نے 30 سے 35 لاکھ ٹکا خرچ کیے
اجلاس میں پولیس کمیشن آرڈیننس 2025 کے مسودے کا بھی جائزہ لیا گیا، اور کونسل نے ہدایت دی کہ مسودے کو مزید بہتر کر کے اگلے اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے۔
دریں اثنا، ایکسپٹریٹس ویلفیئر ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے کونسل کو آگاہ کیا کہ جولائی کے مظاہرے میں مبینہ ملوث ہونے کے الزام میں یو اے ای میں حراست میں موجود باقی 24 بنگلہ دیشی شہری جلد رہا کیے جائیں گے اور چند روز میں بنگلہ دیش واپس آنے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈوائزیری کونسل بنگلہ دیش ڈھاکا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈوائزیری کونسل بنگلہ دیش ڈھاکا بنگلہ دیشی بنگلہ دیش کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی