خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے آٹے کی ترسیل روکی گئی ہے، اپوزیشن وفاق سے صوبے کا حق مانگنے میں اپنا کردار ادا کرے، گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ صوبے کی عوام کا سر کبھی نہیں جھکاؤں گا، میرا اقتدار صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوگا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کے پی پولیس کیلئے ناکارہ بلٹ پروف گاڑیاں بھیجیں جو پولیس کی تضحیک کے مترادف ہے، یہ گاڑیاں واپس وفاق کو دیں گے، ہم اپنے صوبے کے فیصلے خود کریں گے اور کسی بند کمروں کے فیصلے کو نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بیوروکریسی اور دیگر اداروں کو احکامات دیے ہیں کہ کسی سیاسی ورکر کو تھری ایم پی او کے تحت اور طلبہ کو احتجاج کے دوران گرفتار نہ کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج نہ کیے جائیں، میرٹ اور ٹرانسپیرنسی کی پالیسی تیار کی جائے گی، نیو ٹریلین ٹری منصوبے کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گا اور صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔

 سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد میرے خلاف پریس کانفرنس کی گئی اور ایک بیانیہ بنایا گیا، اگر آئین و قانون کی بات کرنا ٹکراؤ ہے تو میں ڈنکے کی چوٹ پر اس ٹکراؤ کیلئے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا جس پر تمام ترقانونی فورمز جانے کے بعد معاملہ عوام کی عدالت میں رکھوں گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین سہیل ا فریدی صوبے کی عوام

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ویڈیو پیغامات کے زریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سودی قرضوں ،کرپشن کے خاتمے تک معیشت بہتر نہیں ہوگی،تنظیم اسلامی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
  • عمران خان قوم کے لیڈر، وفاقی وزرا کا رویہ عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، سہیل آفریدی
  • صوبے کے قدرتی وسائل پر پہلا حق سندھ کی عوام کا ہے، کاشف سعید شیخ
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ’ڈمی‘ کا وی ٹو میں انتہائی دلچسپ انٹرویو
  • عمران خان سے ملاقات، پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل جانے سے روک دیا
  • جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھربھی مداخلت کررہے ہیں، سہیل آفریدی
  • بانی کا خاص ٹاسک ملنے کے بعد سہیل آفریدی کے متعلق نیا سرپرائز
  • حکومت صوبے میں امن بحال رکھنے میں سنجیدہ ہے، سہیل آفریدی
  • علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی میں کیا فرق ہے؟