2025-10-21@18:33:25 GMT
تلاش کی گنتی: 90025
«قیمت کا»:
پاکستان اور افغان جنگ بند کے بعد 10 روز سے بند تجارتی گزرگاہ جلد کھولے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ چمن میں باب دوستی سے افغانستان میں پھنسے ٹرک، واپس لوٹنے لگے، افغانستان میں مال اُتار کر واپس پہنچنے والی گاڑیوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 2000 سے زائد افغان باشندوں کو بھی افغانستان منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جاچکے ہیں۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی سرحد بھی 10 روز سے بند...
سٹی 42: وفاقی حکومت نے سیکشن آفیسرز کی تقرریوں کا اعلان کر دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق 'سوپ' امتحان 2024ء میں کامیاب 33 امیدوار سیکشن افسر مقرر کر دیے گئے ۔تمام افسران کو سیکشن آفیسر (پرابیوشنری) مقرر کیا گیا ہے، سیکشن آفیسرز کی تقرریاں 3 نومبر 2025 سے مؤثر ہوں گی۔احمد نبیل جاوید، ساجد علی، قیصر خان، صفدر حسین سیکشن آفیسرز مقرر کردیے ۔ سرفراز احمد، محمد مبشر، توقیر احمد، ریاض احمد، وجیہہ عارف ،محمد سلیم، آصف دلشاد احمد ہاشمی، نذیر سعید، قاسم محمود سیکشن افسر مقرر ہوگئے ۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے زوہیر احمد، سماریہ جبین، افشان اقبال، ایاز امجد چٹھہ ،اسرار مشعل خان، طارق جاوید، محمود خان، شاہ خالد ،شازیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اپنے اتحادی ممالک کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ان کے اتحادی غزہ میں ایک بڑی فوجی قوت کے ساتھ داخل ہو کر حماس کو سبق سکھا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں نے اپنے اتحادیوں سے درخواست کی تو وہ لمحوں میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو ایسا سبق سکھائیں گے جو وہ یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جو یکجہتی، محبت اور جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہ صدیوں بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ یہ وہ اتحاد اور جوش ہے جو...
پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے...
پنجاب میں دسمبر 2025 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کردہ شیڈول واپس لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میںلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے بعد پرانا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث، پرانے قانون کے تحت جاری کردہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: بلدیاتی انتخابات اب نئے قانون **لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر پرانا حلقہ بندی شیڈول واپس...
مشرق وسطی کے ممالک نے غزہ میں حماس کیخلاف لڑنے کی پیشکش کی ہے، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرے گی تو مشرق وسطی کے اتحادی ممالک بڑی فوجی قوت کے ساتھ غزہ میں داخل ہوکر اسے سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ مشرقِ وسطی اور اس کے گرد و نواح میں ہمارے اب بہت عظیم اتحادی ممالک نے صاف، زبردست اور پرجوش انداز میں مجھے بتایا ہے کہ اگر حماس ہمارے ساتھ کیے گئے اپنے معاہدے...
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے 380 ایکڑ قیمتی زمین محض 10 پیسے فی مربع گز سالانہ کے حساب سے دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ انکشاف وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا گیا، جہاں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ زمینیں 1996 اور 2006 میں الاٹ کی گئیں، جو دراصل شپنگ اور کارگو سرگرمیوں کے لیے مختص تھیں۔ کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اتنی بڑی زمین اتنے کم نرخ پر آخر کس...
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ کیس کال ہونے کے باوجود علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی...
چولستان: دھرمیندر کمار بالاچ، چولستان ([email protected]) مصور کی پہچان اس کے رنگوں سے ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ان کے ساتھ کھیلتا ہے۔ یہ وہ خداداد صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ہر کسی کی حصے میں نہیں آتیں ایک مصور اپنی لگن اور سوچ سے بکھرے رنگوں کو کینوس پر اس طرح سجاتا ہے کہ تصویر ہر اس شخص سے ہم کلام ہوتی جو صاحبِ قدردان ہو۔ رحیم یار خان محلہ کانجواں کا یہ نوجوان بچپن سے کاغذ پر پینسل کے ذریعے اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام میں عدم مساوات، غربت، ثقافت اور دیہی زندگی کی ایسی عکاسی کرتا ہیں اور دیکھنے والا کوئی بھی شخص دنگ رہ جاتا ہے۔ ابتدا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا نام بھی محسن ہے، اس لیے آپ سب کے محسن ہیں، جب ایشوز کسی کے بھی درمیان ہوں تو انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ آپ مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی قیام امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب ٹی وی کھولیں تو تو یہ ہی...
پاکستانی میڈیا کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بے بلوچستان کے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے سبی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران مبینہ شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نیتجے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے۔
سبی میں انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا تخریبی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مصدقہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےپانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشتگردوں کا ٹھکانہ کلیئر کر لیا گیا۔*موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور حساس نوعیت کی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ماضی میںسیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کے مطابق، مزید شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روز کیلئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر، 25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیر کیلئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رن وے پر نئے ٹیکسی وے کی تعمیر ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، رن وے7R/25L کو5 نومبر سے 24 نومبر تک ہر روز دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ رن وے کی یہ بندش باقاعدہ پروازوں کے لیے ہوگی، تاہم وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے،...
میڈیا سے گفتگو میں سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کے لیے فوری طور پر امدادی راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے لاکھوں انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نے یہ مطالبہ سلووینیا کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، جہاں وہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے، راہداریوں کا کھلنا اب ناگزیر ہو چکا ہے، غزہ کی سرحد پر خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان کے ڈھیر لگے ہیں مگر اسرائیلی پابندیوں کے باعث وہ اندر نہیں جا پا رہے،بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن خوراک کو داخلے کی...
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ، سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرانسیسی صدر سے ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو سےآگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور اسرائیلی فوج کی واپسی کیلئے اقدامات پر زوردیا۔ وطن عزیز میں سیاسی مفاہمت، شائستگی، امن، بھائی چارے اور آئین و قانون کی حکمرانی کا ماحول...
معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے انجام پایا، جس کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ???????????????????? مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا۔مولانا محمد خان شیرانی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی تھے،مولانا نے نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ کیا،شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔علماء و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا… pic.twitter.com/8gsIirwng3 — Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) October 21, 2025 اس موقع پر علما کرام اور مختلف شخصیات...
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روزکے لئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر،25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیرکے لئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا، رن وے کی بندش کا دورانیہ روزانہ دوپہر1 تا سہ پہر3 تک کے لئے ہو گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا،نوٹم
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر کیس کی سماعت کی تھی اور حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔کمیشن کی جانب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آج اجلاس کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں، ڈی مارکیشن رولز کیلئے 4 ہفتے دیدےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا...
ریاض سے ایک نہایت قابلِ ستائش خبر، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انسانی ہمدردی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کو “کنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس)” سے نوازنے کی منظوری دے دی۔ یہ اقدام اُن افراد کے لیے اعزاز ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں سے بڑھ کر دوسروں کو زندگی دینے کا عمل سرانجام دیا۔ سعودی عرب میں 2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو اب بڑھ کر 4.9 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ فی الوقت مملکت میں اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز فعال ہیں، جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے لیے مخصوص ہیں۔ علاوہ ازیں، جگر،...
لاس ویگاس: امریکا کے وفاقی ادارے نیشنل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) جو جوہری ہتھیاروں کو برقرار رکھنے اور جوہری سائنس کے فوجی استعمال کے ذریعے قومی سلامتی کی حفاظت کا ذمہ دار ہے کے تقریباً 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن بتائی گئی ہے جو اَب تیسرے ہفتے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ امریکی وزیر برائے توانائی کرس رائٹ نے نارتھ لاس ویگاس میں نیواڈا نیشنل سکیورٹی سائٹ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیر کوان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز ختم ہوگئے ہیں جو این این ایس اے کی 25 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے۔...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو زلفی بخاری کی جائیداد نیلام نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی جائیداد نیلام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آرڈر جاری کیا جہاں زلفی بخاری کی بہن نے درخواست دائر کی تھی کہ جائیداد تقسیم نہیں ہوئی تو نیلامی کا آرڈر جاری نہیں کیا جا سکتا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال سے...
کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک مخصوص تنظیم کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ تمام مسلح گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بڑے چاہت سے بلاتے ہیں، ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، اور انہی کی محنت سے ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،اب ضرورت...
اسلام آباد سے تازہ سیاسی بیان میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو “بزدار ٹو” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا نہیں بلکہ سوچ بدلنے کا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکے گی۔ خیبر پختونخوا نے خود بلٹ پروف گاڑیاں نہیں خریدیں، وفاق نے فراہم کیں تو اعتراض کیا گیا کہ یہ پرانی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دی گئیں مگر افسوس کے ساتھ ان پر سیاست کی جا رہی ہے۔ طلال چوہدری کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے لیے عالمی معیار...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے: صدر آصف علی زرداری یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے: صدر زرداری جاپان نے پہلی خاتون… — PPP (@MediaCellPPP) October 21, 2025 اپنے ایک بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے۔ یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاپان نے پہلی...
کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان سکندر جمالی، سہیل اور سکندر علی...
انسداد دہشت گردی فورس نے سبی میں دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاع پر ضلع سبی میں کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردہلاک ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری...
سپریم کورٹ کے سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ایک تفصیلی خط میں عدالتی ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ خط چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیا گیا ہے۔ اہم نکات: دونوں ججز نے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت غیر موزوں ہے، کیونکہ ان کے خلاف ایک اپیل زیرِ التوا ہے۔ اسی طرح، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف بھی ایک مقدمہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے وہ خود بھی ضابطہ اخلاق میں ترامیم...
بابا گرپال سنگھ نے کہا کہ جی میں اقلیت کی نشست پر اپوزیشن سے ممبر اسمبلی ہوں۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو کابینہ نہیں ہے، اس لیے مہینہ سے پہلے تاریخ نہیں دے سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیے کہ خیشگی بالا میں شمان گھاٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ محکمہ ٹورازم کی...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اہلیہ جمائمہ خان کی والدہ کے انتقال پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا اپنی فیملی کو اڈیالہ جیل میں دیا گیا پیغام ان کے ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا "مجھے لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خاندان نے یہ افسوسناک خبر آج مجھے جیل میں بتا ئی۔" عمران خان نے مزید کہا " اینابیل میرے بیٹوں کی ایک شفیق نانی تھیں اور بے حد مہربان، ہمدرد اور شفیق انسان تھیں۔ لندن کے دوروں کے دوران میں اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے گھر ٹھہرتا تھا۔ 1985 میں میری والدہ...
سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200شہریوں کو خصوصی اعزازات دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200سعودی شہریوں کو (تیسرے درجے کا ) کنگ عبدالعزیز میڈل عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔سعودی حکام کے مطابق، یہ ایوارڈ ان شہریوں کے لیے ہے جنہوں نے اعضا عطیہ کر کے انسانی خدمت کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ عطیہ کردہ اعضا میں گردے، جگر، اور دیگر اعضا شامل ہوتے ہیں، جو مختلف مریضوں...
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغوی شہری وقار سومرو کو چند روز قبل چوک چدھڑ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پررحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے اور اس کامیاب کارروائی کو پولیس کی پیشہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے “صحیح قدم” نہ اٹھایا تو اس کے خلاف ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ غزہ میں بارہا کمزور پڑنے والی جنگ بندی کے بعد اس کے اگلے اور زیادہ پیچیدہ مرحلے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیے گئے پیغام کو وائٹ ہاؤس کے ہینڈل سے بھی ایکس پر شیئر کیا گیا۔ صدر نے لکھا کہ متعدد امریکی اتحادی غزہ میں داخل ہو کر حماس پر حملہ کرنے کے خواہاں ہیں، مگر انہوں نے ان ممالک اور اسرائیل دونوں کو فی الحال ایسا نہ کرنے کی ہدایت...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اب پورا بھارت ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے پیچھے بھاگ رہا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خوارج کے خلاف بہت بڑا آپریشن ہورہا ہے۔ جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ضرور ایکشن ہوگا، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ ہتھیار وں کے ساتھ ہوگا تو اُس کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بتائیں کہ آپ وزیرداخلہ بھی ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ نام بھی اللّٰہ نے محسن دیا ہے اور یہ...
اسلام آباد کے ایک نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس پر فوری پولیس کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کے فوراً بعد ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا، جس پر مارگلہ پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی معائنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ابتدائی شواہد جمع کر کےتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حراست میں لیے گئے دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ متاثرہ...
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو عوام کی بہتری کیلیے بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوامی فلاح پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے بلوچستان کے سماجی و معاشی منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر منفی پروپیگنڈے کے ذریعے دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹر میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید...
وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں...
میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ کے لیے میسنجر ایپ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے صارفین کو تبدیلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 15 دسمبر 2025 سے میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ بند کر دی جائے گی، اس کے بعد لیپ ٹاپ یا پی سی پر اس ایپ کے ذریعے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم، میسنجر کا استعمال مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔ صارفین اب بھی ویب براؤزر کے ذریعےfacebook.com یا messenger.com پر جا کر میسنجر کی سروس استعمال کر سکیں گے۔ میٹا نے پہلے ہی صارفین کو دو ماہ پہلے سے مطلع کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ ایپ بند ہونے...
ٹرمپ کیجانب سے مودی کیطرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے دعوے اور بھارتی وزارت خارجہ کی تردید کے درمیان تضاد واضح ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں شفافیت اور معلومات کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں صدر ٹرمپ نے تین بار ہندوستان کے روس سے...
وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت مصر نے پاکستان کو ادویات کا عطیہ دیا۔وزارت صحت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی چیف آف مشن، عرب جمہوریہ مصر، اور عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ شریک ہیں۔ وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، حکومت مصر کے انسان دوست اقدام قابلِ ستائش ہے ،مصر نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے حوالے سے مثالی کامیابی حاصل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پوری دنیا...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر کے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ شرجیل میمن کے مطابق، اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی بچت اور ملک کی خود کفالت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد دینا ہے۔ حکومت سندھ نے بھی کاشت کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات...
سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر پیدا ہوگا۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ23 اکتوبر کی شام، جب سورج غروب ہوگا، چاند کی عمر تقریباً48 گھنٹے اور 54 منٹ ہو چکی ہوگی۔ اس روز ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان56 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو چاند نظر آنے کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو23 اکتوبر 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔اس لحاظ سے امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا آغاز 24 اکتوبر بروز جمعرات ہوگا۔ تاہم، اسلامی مہینے...
کسی ایک تنظیم کے خلاف نہیں، جو مسلح ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی میں گورنر ہاوس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کردیا اور آئی جی ذوالفقار حمید نے مرکز کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید کے وژن کے تحت عوامی سہولت کے لیے ارنگ روڈ کے شاپنگ مال ایچ بی کے ایرینا میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کر دیا ہے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر مرکز کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سمیت دیگر افسران اور شاپنگ مال کے مالک بھی شریک تھے، سی سی پی او نے آئی جی کو مرکز میں فراہم کی جانے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کسی مخصوص تنظیم کے خلاف نہیں بلکہ ہر اُس گروہ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو مسلح ہو یا قانون کو ہاتھ میں لے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاجو اسلحے کے ساتھ آئے گا، اُس کے خلاف کارروائی ہوگی، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔ محسن نقوی نے مزید بتایا کہ چندے کے نام پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی ایکشن...
اپنے بیان میں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر اسرار اللہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان سیاسی قائدین اور کارکنوں کے لئے غیر محفوظ بن چکا ہے۔ حکمرانوں کی بے حسی انتہا تک پہنچ چکی ہے۔ اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ایم پی اے پنجگور میر رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی میر ولید صالح کی دن دیہاڑے قتل قابل مذمت اقدام ہے۔ مکران میں قبائلی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کے خلاف بڑھتے ہوئے قتل و...
قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون میں مختلف حلقوں میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اورایف سی کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان، این اے 18 ہری پور، این اے ون چترال، پی پی269 مظفرگڑھ، پی پی 115 اور پی پی 116 فیصل آباد...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی ترقی کے اندازوں میں بہتری لاتے ہوئے سال 2025 کے لیے شرحِ نمو 3.2 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے، جو کہ گزشتہ سال 2024 کی 2.1 فیصد شرحِ نمو سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ ادارے نے اس بہتری کی وجہ پاکستان کے مضبوط معاشی بنیادوں اور خطے میں مالی استحکام کو قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا یہ پیش گوئی آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2025 میں شامل ہے، جس میں تیل برآمد کرنے اور درآمد کرنے والے دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.6 فیصد رہے گی اور مہنگائی بھی دوبارہ بڑھے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں شدید سیلاب کے باعث معاشی شرح نمو،...
ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بالوں کا سفید ہونا صرف بڑھاپے کی علامت نہیں بلکہ یہ عمل ممکنہ طور پر جسم کوجلد کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بالوں کی جڑوں میں موجود melanocyte اسٹیم سیل جینیاتی تناؤ کی صورت میں یا تو بالوں کا رنگ ختم کر دیتے ہیں (جس سے بال سفید ہو جاتے ہیں) یا تقسیم ہوکر ایسے خلیات بناتے ہیں جو آگے چل کررسولی (ٹیومر) کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ محققین نے چوہوں پر تجربات کیے اور پایا کہ جب ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے تو کچھ خلیات اپنی حفاظتی صلاحیت کے تحت سفید بالوں کا باعث بنتے ہیں تاکہ کینسر...
ایران و عمان کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی منرل واٹر کے پروڈیوسرز کی ساکھ بحال ہونی چاہیے، مصنوعات کی صحت کا سرٹیفکیٹ اور سفارتی حمایت ضروری ہے تاکہ ایران کا وقار اور منڈی دونوں بحال ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران و عمان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ رزاقی نے ایرانی منرل واٹر کی عمان اور خلیجی ممالک میں درآمد پر پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے منرل واٹر تیار کرنے والے، خاص طور پر صوبہ چهارمحال و بختیاری کے کارخانے، اپنی اعلیٰ معیار کی وجہ سے برسوں سے عمان اور خلیجی ممالک کو برآمدات کر رہے تھے، لیکن کچھ عرصہ قبل ان ممالک کے میڈیا نے غلط خبر...
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ایس او کا ایک جہاز 15 دن کے انڈر ٹیکنگ پر کلئیر کردیا گیا ہے۔ پی ایس او کا جہاز کلئیر ہونے کے بعد دیگر آئل کمپنیوں کے جہاز بھی 15دن کے لئے بغیر بینک گارنٹی کلئیر ہونے کی امید ہے۔ذرائع نے کہا کہ بینک گارنٹی پر 15 دن کے لئے درآمدی فیول کی کلئیرنس کی عارضی اجازت مل گئی، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 100فیصد بینک گارنٹی جمع کرانے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کے مطابق بینک گارنٹی کی صورت...
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے میسنجر ایپلیکیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے 15 دسمبر 2025 کو یہ ایپ غیر فعال کر دی جائے گی جس کے بعد اس پلیٹ فارم کو لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پی سی پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر کسی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ البتہ، صارفین کی میسنجر تک رسائی مکمل طور پر ختم نہیں کی جائے گی۔ بلکہ ایپ کے بجائے صارفین فیس بک ڈاٹ کام یا میسنجر ڈاٹ کام پر جا کر سروس استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی نے اس متعلق صارفین...
کراچی: اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پاکستان کے معیاری وقت پر طلوع ہوگا۔ 23اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔ فلکیاتی پارامیٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں (بشرطیکہ موسم صاف ہو)۔ لہٰذا، زیادہ امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویت...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کیخلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنرصاحب بہت چاہت سے بلاتےہیں اوران کےہاں کا حلیم بہت مزیدارہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کررہےہیں جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں سال 26-2025 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف کے معمول پر آنے سے دباؤ بڑھے گا، علاقائی کشیدگی بھی خطے کی معاشی ترقی کو متاثر کرسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی شرح نمو سے متعلق...
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک اہم انسانی قدم اٹھاتے ہوئے 200 سعودی شہریوں کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل ‘‘(تھرڈ کلاس) سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے جذبۂ انسانیت کے تحت اپنے اعضا عطیہ کیے۔ سعودی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ انسانی ہمدردی، ایثار اور معاشرتی شعور کو سراہنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ دیگر شہریوں کو بھی اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب میں2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب یہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو کہ ایک مثبت سماجی تبدیلی کی علامت...

عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلی کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی...
دو روزہ کانفرنس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ سیکریٹری ہیلتھ۔ ہیلتھ پروگرام کے زمہ داران کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز( ڈی ایچ اوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ( ایم ایس) اور صوبائی ہیلتھ مینیجرز شرکت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبے کی پہلی ہیلتھ کانفرنس جاری ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ سیکریٹری ہیلتھ۔ ہیلتھ پروگرام کے زمہ داران کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز( ڈی ایچ اوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ( ایم ایس) اور صوبائی ہیلتھ مینیجرز شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط۔ مؤثر اور پائیدار بنانا ہے۔کانفرنس میں شریک شرکاء اپنی کارکردگی، کامیابیوں،...
آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4 اعشاریہ2فیصد ہدف کے مقابلے میں...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بزدار ٹو قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی نہیں بلکہ سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی سے نہیں رکے گی، اس کے لیے سنجیدہ پالیسی، نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور سیاسی بلوغت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نےبلٹ پروف گاڑیاں خود تو نہیں خریدیں، لیکن جب وفاقی حکومت نے انہیں یہ گاڑیاں فراہم کیں تو ان پر اعتراض کیا گیا کہ وہ پرانی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ...

ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی سمت تاریخی پیش رفت، وزیراعظم کا انسپائر انیشی ایٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی مستقبل کی قیادت کریں گی، اس لیے پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جدید شعبوں میں اپنی نوجوان نسل کو تربیت دے۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے تحت ’انسپائر انیشی ایٹو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے ’بیانیے کی جنگ‘ جاری ہے اور جو ممالک اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیں گے، وہی آنے والے وقت میں عالمی معیشت پر اثر انداز ہوں گے۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif launches Inspire, an Initiative by Ministry of...
کمیٹی نے ہدایت دی کہ گلگت بلتستان حکومت جنگلات کے حوالے سے اقدامات، فیصلے، یا قانون سازی کرنے کی صورت میں کمیٹی اراکین کو لازماً مطلع کرے۔ بعد ازاں کمیٹی ممبران نے ایڈمنسٹریشن کمپلیکس میں پودے بھی لگائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سکردو میں اہم اجلاس ہوا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سکردو میں اہم اجلاس ہوا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سکردو میں اہم اجلاس ہوا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سکردو میں اہم اجلاس ہوا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا جنگلات...

پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف
پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔ جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) شوگر ملز مالکان کا اربوں روپے منافع کمانے کا سلسلہ جاری، ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 15سے 20روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت 200روپے فی کلو ہو گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179روپے تھی، راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190روپے فی کلو ہے، جو گزشتہ ماہ 185روپے تھی، اسلام آباد میں چینی 185سے 190روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ 180 روپے تھی، پشاور میں...
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 313 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔ میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : عدالت عظمیٰ کے پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آگیا، جس میں کہا گیا کہ ججز کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی غیر مناسب ہے، ماڈرن جمہوری ممالک میں ججز اصلاحات وغیرہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو 17 اکتوبر کو خط لکھا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہم نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے، ہم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک...
متحدہ عرب امارات میں برسوں سے جنات، بھوتوں اور پراسرار کہانیوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والا القاسمی محل اب فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ شاندار چار منزلہ محل 1985 میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کروایا تھا۔ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا یہ محل 35 کمروں پر مشتمل ہے۔ اس کی تعمیر میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کی جھلک نمایاں ہے، جبکہ اندرونی تزئین و آرائش میں فرانس اور بیلجیئم سے درآمد کیے گئے فانوس، اعلیٰ معیار کا سنگ مرمر اور شیشے کا اہرام نما گنبد شامل ہیں۔ محل کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو جہاں حیران کرتی ہے، وہیں اس سے جڑی پراسرار کہانیاں ایک عجیب...
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلانے والے تحریک لبیک پاکستان کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک اہم رہنما کو گلگت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، تھانہ ترنول پولیس کو دہشت گردی کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم زعفران کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن گرفتار ملزم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی سے متعلق ایک تھریٹ پیغام جاری کیا تھا جس پر مختلف اداروں نے نوٹس لیا۔...
کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد سال 2025ء کے دوران ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے...
نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے...
کمیٹی نے ہدایت دی کہ گلگت بلتستان حکومت جنگلات کے حوالے سے اقدامات، فیصلے، یا قانون سازی کرنے کی صورت میں کمیٹی اراکین کو لازماً مطلع کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان اور سیفران نے گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق موسمی اثرات کو کم کرنے کے لئے جاری کوششوں کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے بلتستان کا دورہ کیا، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اسد قاسم کی زیر صدارت کمشنر کانفرنس ہال سکردو میں منعقد ہوا۔سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان فاریسٹ ایکٹ 2019ء نافذ العمل ہے، جس کے تحت جنگلات کے انتظام و تحفظ کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم...
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی “غیر فطری حکومت سازی” کا حصہ نہیں بنے گی اور اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ ن اس عمل میں شریک نہیں ہوگی اور کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن اولین ترجیح ہے، اور جو بھی رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اسے کارروائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، البتہ رپورٹ میں پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی پرسبسڈی کے خاتمے، ٹیرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راس الخیمہ: برسوں سے ویران اور جنات کی کہانیوں کے حوالے سے مشہور القاسمی محل کو اس کے مالک نے فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔امارتی میڈیا کے مطابق یہ شاندار چار منزلہ محل 1985 میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کروایا تھا۔ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس محل میں 35 کمرے موجود ہیں۔ محل کے ڈیزائن میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج نمایاں ہے۔ عمارت میں فرانس اور بیلجیئم سے منگوائے گئے فانوس نصب ہیں، فرش اعلیٰ معیار کے سنگِ مرمر سے آراستہ ہے اور چھت پر شیشے کا اہرام نما گنبد بھی موجود ہے۔ایک پہاڑی پر قائم یہ محل بیک وقت رشک اور خوف دونوں...
روس نے ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی کشیدگی اور پھر جنگ بندی پر پہلی بار باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تناؤ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ روسی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کا عزم کرنا خوش آئند ہے جو دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کی بنیاد رکھتا ہے۔ انھوں نے پاک افغان جنگ بندی کو علاقائی سلامتی کا ضامن قرار دیتے ہوئے سیزفائر میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر اور ترکیہ کے ثالثی کے کردار کو بھی سراہا۔ روسی ترجمان نے کہا...
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی (Complete Blood Count) ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نئی قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق: ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے صرف 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ جو پہلے 4550 روپے میں ہوتا تھا، اب 1100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ڈینگی آئی جی ایم ٹیسٹ کی قیمت1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی بی سی ٹیسٹ جو پہلے 1250 روپے میں ہوتا تھا، اب 500 روپے میں...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین سے ملنے نہ دیا گیا تو صوبائی کابینہ مختصر رکھیں گے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچنے والے بیرسٹر گوہر کو پولیس نے داہگل ناکے پر روکا تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا تو مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، کابینہ میں توسیع کےلیے بعد میں بانی سے اجازت لی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم خیبر پختونخوا حکومت کو کتنی...
شاہ غلام قادر، فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اُس کا جمہوری حق ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور تشہیری بورڈز بھی فوری طور پر ہٹانے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔...

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے، سرمایہ کاری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی: امریکی جریدہ فارن پالیسی
امریکی جریدےفارن پالیسی نے پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذخائر نہ صرف اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں بلکہ وسیع رقبے پر بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل تقریباً دو لاکھ تیس ہزار مربع میل پر محیط ہیں، جو کہ برطانیہ کے رقبے سے دوگنا بڑا علاقہ بنتا ہے۔ جریدے نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان ان قیمتی قدرتی وسائل سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھائے اور اس شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دے، تو نہ صرف ملکی معیشت کو بڑا سہارا مل سکتا ہے بلکہ سماجی ترقی کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے...