پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونے کاامکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھانیکی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلہ کریگی۔ذرائع کے مطابق او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع پرپیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونیکا امکان
ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر بڑھانیکی تجویز ہے۔ اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے87 پیسے فی لیٹر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے ہے۔ ڈیزل پر بھی ڈیلرز کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔ذرائع کے مطابق شہری فی لیٹر پیٹرول پر اوایم سیز اور ڈیلرز کا منافع 16روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں۔ شہری ڈیزل پر بھی 16 روپے 51 پیسے او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ادا کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اطلاق ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع ایم سیز اور ڈیلرز پیسے فی لیٹر او ایم سیز
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :