ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج ہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائیوں کے دوران بڑی.
ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، مزید بھارتی سر پرست دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈیرہ بگٹی
پڑھیں:
بھارت کے ایجنٹ پانچ دہشتگرد جہنم واصل
سٹی42: ڈیرہ بگٹی میں بھارت کے ایجنٹ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں 5 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ بھارت کے سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے مقابلہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں چھپ کر سبوتاژ کارروائیاں کرنے میں ملوث تھے۔
اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز پورے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اس آپریشن کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کی مہم پوری رفتار سے جاری ہے۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے
Waseem Azmet