ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے دونوں ملزمان جلیل اور انیس کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔ متاثرہ لڑکی موجود نہیں تھی اور اس نے مقدمہ درج نہیں کرایا، جبکہ ریکارڈ میں اس کا بیان بھی شامل نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہواؤں اور زبانی کلامی دعووں کی بنیاد پر کیسز قائم نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا۔ پولیس بال کاٹنے والے حقیقی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی، جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے پولیس اہلکار کو مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ٹاسک فورس نے پنجاب سے آنے والی ایک مسافر کوچ کو روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران 60 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، پولیس کے مطابق یہ منشیات کراچی کے مختلف اڈوں اور مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات اسمگلر غلام حسین سمیت مسافر کوچ کے ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اُن کے سابقہ ریکارڈ کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران انسداد منشیات ٹاسک فورس نے گلستان جوہر، پاک کالونی، ملیر اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور اس دھندے میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔