قتل کیس: راولپنڈی کی عدالت نے مجرم عمران خان کو سزائے موت سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے معروف قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران خان کو موت کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے اپنے فیصلے میں مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
راولپنڈی تھانہ دھمیال پولیس کی موثرتفتیش و پیروی کے نتیجہ میں معزز عدالت نےقتل کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کوسزا سنا دی، مجرم عمران خان کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم نے2023میں ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا۔ pic.
— RPO Rawalpindi (@Rporwp) December 6, 2025
عدالتی حکم کے مطابق مجرم کو قانون کے تحت پھانسی دی جائے گی، یعنی سزائے موت اُس وقت تک نافذ رہے گی جب تک اس کی زندگی کا خاتمہ نہ ہو جائے۔
کیس کے ریکارڈ کے مطابق مجرم عمران خان نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو اس وقت قتل کیا جب وہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews راولپنڈی سزائے موت عدالت قتل کیس مجرم عمران خان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی سزائے موت عدالت قتل کیس وی نیوز سزائے موت
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔