data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251207-01-7

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر
رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے کیوںکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے، 180 سیٹوں کے ساتھ 91 سیٹوں پر بیٹھے، ہمارے گھر کی سیٹ چلی گئی، بانی چیئرمین نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری، جنگ کے وقت میں ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے لیکن اس سب کے بعد ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید چیزیں بہتری کی طرف چلی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس سے مایوسی اورافسوس ہوا، جو الفاط استعمال کیے گئے وہ نامناسب تھے، ہم یہ واضح کرنا چاہ رہے ہیں کہ شاید لوگ لڑوانا چاہ رہے ہیں، اپنی انا کو جانے دینا ہوگا، ایک دوسرے کو جگہ دینا ہو گا، ملاقات ہو نہیں رہی اور مقدمات نہیں لگ رہے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس خطے میں خون ہے، بارود ہے، اسلحہ ہے لیکن فلاح نہیں ہے، اس ملک میں بار بار دعوے کیے گئے ہیں کہ اس ملک کو جمہوریت راس نہیں آتی، ہر بار جابر ملک کو پہلے سے کمزور چھوڑ کر گیا، پاکستان آج کہاں کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایسا حملہ کیا گیا ہے، جس کی آئین اور قانون میں مثال نہیں ملتی، پاکستان واحد ملک ہے جہاں آئین ہے، کچھ اصول ہیں جو پوری دنیا نے اپنا لیے ہیں لیکن پاکستان پوری دنیا سے پیچھے ہے، کیسے ایک افسر آزاد عدلیہ کا نعم البدل ہو سکتا ہے؟رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں مخصوص نشستیں دیں لیکن اس کے بعد اس کو ایک ضلعی عدالت بنا دیا گیا، ایمان مزاری اور ہادی وکلا ہیں ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، کیا پاکستان اس لیے بنا تھا؟انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے عسکری قیادت کو ہمیشہ کہا کہ آپ سیاست میں شریک نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ بیانیہ لے کر جا رہے تھے کہ عمران خان کو رہا کرو اب ہم کہتے ہیں کہ ملاقات کرواؤ، جو حالات چل رہے ہیں ان سے جمہوریت کی ایسی تیسی ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ہم جانتے ہیں کہ اس ملک پر کون قابض رہا ہے، اس ترقی کا کیا کرنا ہے جہاں آپ کے بیٹے کو روزگار نہیں ملتا، ہمیں عوام دوست سیاست کرنی ہے، عوام جانتے ہیں کون عوام دوست سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے جو ملک کو فلاح کی طرف لے جا سکتی ہے، ہمارے بغیر کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی، اداروں اور عوام کو ساتھ چلنا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انتشار ہو۔اسد قیصرنے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے عمران خان سیکورٹی رسک ہے تو مذمت کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت عوام کی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، ہمارے صوبے میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہم مطالبہ کریں گے کہ آپ وہ الفاظ واپس لیں، پورا صوبہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کی بے عزتی ہوئی ہے۔ ہماری سیٹیں بانٹ کر دوسری پارٹی کو دی گئیںہماری سینئر لیڈرشپ کوٹ لکھپت جیل میں ہے، ہمارے 64 ہزار افراد کے خلاف ایف آئی آرز ہوئی ہیں، 34 ہزار افراد گرفتار ہوئے ہیں اور پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ یہ ملک ہمارا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے قومی کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

راصب خان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ا جا رہے ہیں پی ٹی ا ئی عوام کو ہیں ان ہیں کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے باقی تین صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیے جا رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ان کا اپنا صوبہ اس سے محروم ہے۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہاکہ اگر بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ملاقات کا معاملہ ہوتا تو وہ عمران خان سے پہلے ملاقات کر لیتے اور بانی ایک ماہ تک تنہائی میں قید نہ رہتے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس کے بعد یہاں پہنچے ہیں اور اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مؤقف کو پیش کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع خیبرپختونخوا میں ضم کر دیے گئے، لیکن ان اضلاع کا مالی شیئر ابھی تک صوبے کو نہیں ملا، جو غیر آئینی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں شرکا اس بات پر متفق ہوئے کہ بدھ تک سب کمیٹی قائم کی جائے گی اور 8 جنوری تک اپنی سفارشات پیش کریں گی۔ این ایف سی کا اگلا اجلاس جنوری میں ہوگا۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے، مگر صوبے کو اس کا حق نہیں دیا گیا۔ تاہم انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صوبے کو اس کا حق فراہم کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کی سہولت کاری کے پی حکومت نہیں بلکہ وہ کر رہے ہیں جنہوں نے کچھ جرائم پیشہ افغانی امیدواروں کے کاغذات منظور کروائے۔ پہلے گڈ طالبان اور بیڈ طالبان تھے، اب گڈ افغانی اور بیڈ افغانی ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو پارلیمنٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج بھی بغیر ملاقات کے واپس لوٹ گئے، انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ وہ 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریں گے اور اس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

مزید پڑھیں: ’ایسی کی تیسی‘ والی بات پی ٹی آئی کے لیے کی، سہیل آفریدی کی کل بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی، فیصل واوڈا

انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق ملاقات کی کوششیں جاری ہیں، منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور جمعرات کو سیاسی شخصیات سے ملاقات ہوگی۔

شفیع جان نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ نویں بار ملاقات کے لیے آئے ہیں لیکن ملاقات نہیں دی گئی۔ ہم یہ تمام معاملات آن ریکارڈ لانا چاہتے ہیں اور بانی کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews این ایف سی ایوارڈ بیرسٹر گوہر جائز حقوق سہیل آفریدی عمران خان ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چیچنیا پر ڈرون حملے پر رمضان قادریوف کا یوکرین کو سخت جواب دینے کا اعلان
  • ہم اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان
  • آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، مگر اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی
  • ہم کسی بھی صورت میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے موقف پر عمل نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
  • ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ، بیرسٹر گوہر
  • چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف یوکرین کے ڈرون حملے پر سخت جواب دینے کا اعلان
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبان محتاط تھی، مجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی آزادی ہے، خواجہ آصف
  • خیبرپختونخوا کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام