کراچی کا کنٹرول فوج کے حوالے کیا جائے، مولانا امین انصاری کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ صوبائی و کراچی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی و تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کراچی کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ، فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار صوبہ سندھ کی تاریخ کے بدترین گورنر کامران خان ٹیسوری اور نااہل کرپٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کراچی کی ناہل انتظامیہ کو قرار دیا ہے۔ مولانا انصاری نے کہا کہ صوبائی و کراچی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی و تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کراچی کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے، ایسی نازک صورتحال میں حالات کی بہتری تک کراچی کا مکمل کنٹرول فوج کے حوالے کردینا چاہیئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے حوالے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔