سبی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستانی میڈیا کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بے بلوچستان کے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے سبی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران مبینہ شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نیتجے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
پورٹ قاسم کے قریب آٹو پارٹس فیکٹری میں آتشزدگی، پلاسٹک دانے کا بڑا ذخیرہ جل کر راکھ
کراچی:کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب آغا اسٹیل کے پاس واقع آٹو پارٹس کی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے مولڈنگ ڈپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر حکام کے مطابق آگ پلاسٹک دانے کے ذخیرے میں لگی تھی جس کے باعث شعلے تیزی سے پھیل گئے۔ فائر افسر فخر کے مطابق آگ کی اطلاع صبح تقریباً چھ بجے موصول ہوئی جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی گئی۔
کے ایم سی فائر بریگیڈ کے پانچ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے پانچ فائر ٹینڈرز نے مل کر آپریشن میں حصہ لیا۔
اسٹیشن افسر لانڈھی کے مطابق دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا، جب کہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم فیکٹری کے مولڈنگ سیکشن میں موجود پلاسٹک دانے کا بڑا ذخیرہ جل کر راکھ ہوگیا۔